پاکستان اور انڈیا میں گرمی کی لہر

پاکستان اور انڈیا کے بعض علاقوں میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

گرمی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انڈیا کے بعض علاقوں میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی کے چڑیا گھر میں ایک شیر کو گرمی سے راحت کے لیے برف دی گئی۔
گرمی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلیکن لاہور کے چڑیا گھر میں موجود اس ریچھ کو برف تو دستیاب نہیں ہو سکی تو اس نے اپنے پنجرے میں موجود پانی کے تالاب سے گرمی دور کرنے کی کوشش کی۔
گرمی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکراچی کے چڑیا گھر میں ہاتھیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے تالاب میں نہلایا گیا تاہم ان ہاتھیوں کو گرم موسم میں پانی سے باہر نکالنا مشکل کام ہو سکتا ہے۔
گرمی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شمال مغربی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ احمد آباد میں گرمی سے متاثرہ اس چیل کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کئی پرندے سخت گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
گرمی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناحمد آباد میں اس بندر کو آئس کریم ملی تو اسے شاید گرمی کا احساس جاتا رہا ہے۔
گرمی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔