آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سشما سوراج کے گردے فیل، ٹرانسپلانٹ کے لیے ٹیسٹ
انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے گردے خراب ہونے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے۔
بدھ کی صبح انھوں نے ٹویٹ کیا: 'میں ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) میں بھرتی ہوں۔ میرے گردے خراب ہو گئے ہیں۔ گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے میرے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ بھگوان کرشن مجھ پر مہربان ہوں۔'
64 سالہ سشما سوارج کی صحت گذشتہ کچھ دنوں سے خراب چل رہی تھی۔ انھیں سب سے پہلے ہسپتال میں امراض قلب کے علاج کے لیے بھرتی کیا گیا تھا اور ہسپتال سے واپسی سے قبل ہی ان کے گردے ناکام ہونے کی خبر آئی ہے۔
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایسے پہلے شخص تھے جنھوں نے سشما کے ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے بھی سشما سوراج کے صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا: 'سشما جی میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں۔'
سشما سوراج کو چند روز پہلے پہلے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا اور پروفیسر بلرام یرن ان کا علاج کر رہے ہیں۔
سشما سوراج کافی دنوں سے صحت کے مسائل سے دو چار رہی ہیں۔
وہ ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی تھیں اور بہت سے لوگ انھیں فالو کرتے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی