|
’زکی لکھوی اور مسعود اظہرگرفتار‘
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کی سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے چیف زکی الرحمن لکھوی اور جیش محمد کے چیف مسعود اظہر کو گرفتار
کر لیا ہے۔
ہندوستان کے ایک ٹی وی چینل سی این این ابی این سے ایک خصوصی بات چیت میں پاکستان کے وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ احمد مختار کا کہنا تھا’ لکھوی اور اظہر دونوں کو ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا ’ہندوستان اور امریکہ دونوں کا ہی کہنا ہے ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن وہ ثبوت ہم سے کیوں چھپائے گئے ہیں۔‘ انہوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے پوری کارروائی کر رہا ہے ’ کوئی بھی ہماری نیت پر شک نہیں
کر سکتا ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے میں ہم اپنے پڑوسی کی کیسے مدد کر سکتے ہیں اس موضوع پر بھی ہماری بات چیت ہو چکی ہے۔ ہم ہندوستان
کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ممبئی حملوں میں مشترکہ تحقیق کافی مدد کرے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا’ ہم مشترکہ تحقیق میں ہندوستان کو پوری مدد دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کی بھی انڈيا کو اجازت دی جائے۔‘ انہوں نے یہ بھی دعوٰی کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستانی سرحد پر کوئی تعیناتی نہیں کی گئی تھی۔ ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پاکستان نےاپنے سطح پر تحقیقات کرنے کےلیے کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا اگر ضروری ہوا تو وہ پاکستان کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے خود ہندوستان جائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قریشی نے کہا ’ممبئی حملوں کی تحقیقات میں پاکستان ہندوستان کو پورا تعاون دے گا لیکن ان حملوں میں ملوث کسی بھی پاکستانی شہری کا مقدمہ پاکستان کی عدالت میں ہی چلے گا۔‘ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پیر کو مظفرآباد کے نواح میں لشکر طیبہ کے مبینہ کیمپ پر کارروائی کرکے اس کو اپنے کنڑول میں لے لیا تھا۔ بھارت کا الزام ہے کہ لشکرِ طیبہ نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ |
اسی بارے میں
حملہ آور پاکستان سے آئے: مکھرجی03 December, 2008 | انڈیا
’منصوبہ سازوں کو بے نقاب کریں‘03 December, 2008 | انڈیا
تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان30 November, 2008 | انڈیا
’ایک دہشت گرد حراست میں‘28 November, 2008 | انڈیا
ممبئی: سینکڑوں افراد زیرعلاج ہیں29 November, 2008 | انڈیا
تناؤ پر پاکستانی تشویش، جاسوسی کی ناکامی پر سوالات 30 November, 2008 | انڈیا
ممبئی آپریشن ختم:ہوٹل تلاشی شروع، 195 ہلاک 29 November, 2008 | انڈیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||