 | | | ڈک چینی پاکستان دورہ کے بعد کابل روانہ ہو گئے |
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی ایک غیر اعلانیہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی نائب صدر کی پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان سے روانہ ہو گئے۔ جنرل مشرف سے بات چیت کے بعد امریکی نائب صدر افغانستان روانہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل مشرف اور امریکی نائب صدر کی بات چیت میں افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیاں اہم موضوع رہے۔ امریکی نائب صدر کے علاوہ برطانیہ کی وزیر خارجہ مارگریٹ بیکٹ بھی پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ صدر جنرل مشرف سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے ملاقات کر رہی ہیں۔ |