ریاض سہیل بی بی سی اردوڈاٹ کام کراچی |  |
| | امدای اشیاء بوائز اسکاوٹس نے اکھٹی کی تھیں |
کراچی کے سٹی ریلوے اسٹیشن پر زلزلہ زدگان کے لیے بھیجا جانے والا سامان آگ بھڑک اٹھی جس سے سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ یہ سامان سندھ بوائز اسکاؤٹ کی جانب سے کیمپ لگا کر جمع کیا گیا تھا جو ریل کے ذریعے راولپنڈی روانہ کیا جانا تھا۔ سٹی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر کو ریل کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پوری بوگی جل گئی۔ پولیس کے مطابق بوگی میں زلزلے زدگان کے لیے بستر، لحاف، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان موجود تھا۔ جبکہ ماچس کے پیکٹ بھی تھے۔ جس وجہ سے آگ نے زور پکڑ لیا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بوگی بغیر کسی معاوضے کے سندھ اسکاوّٹس کو فراہم کی گئی تھی۔ |