BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 10 October, 2005, 09:42 GMT 14:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دو اور زندگیاں بچا لی گئیں
 

 
 
مارگلہ ٹاورز میں امدادی کارروائی
ملبے سے تین افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے
وفاقی دارالحکومت میں زلزلے سے منہدم ہونے والے مارگلہ ٹاورز کی عمارت سے تقریبا ساٹھ گھنٹے بعد ایک خاتون اور اس کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

بچے اور ماں کو تباہ شدہ ٹاور کے ملبے سے پاکستانی وقت کے مطابق نصف شب کے قریب نکالا گیا۔ اس موقع پر غیر ملکی ماہرین اور پاکستانی امدادی کارکن بھی موجود تھے جنہوں نےماں اور بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے متعلق افراد کے ساتھ کر دیا۔

پیر کو پاکستان اور برطانوی امدادی کارکنوں نے اس ملبے سے چھ افراد کی لاشیں نکالیں۔ مارگلہ ٹاورز میں قائم پولیس انفارمیشن سینٹر کے مطابق اب تک ستائیس افراد کی لاشیں اس عمارت سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ اکیاسی افراد کو زخمی حالت میں اس ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق ابھی بھی ملبے میں پچاس لاشیں موجود ہیں۔

اس سے قبل برطانوی امدادی ادارے ریپڈ کے ٹیم لیڈر جان ہالینڈ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے تین افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ ایک خاتون کی نشاندہی ہوئی ہے کہ وہ ملبے میں کہیں بہت نیچے زندہ حالت میں دبی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شاید اس عمارت میں مزید زندہ بچ جانے والے لوگ ہوں مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک صرف ایک ہی زندہ فرد کی نشاندہی کر پائے ہیں۔ اس سوال پر کہ وہ اب تک کتنی لاشیں نکال چکے ہیں، جان ہالینڈ کا کہنا تھا کہ وہ صرف زندہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

امدادی کاروائی کی پاکستانی ٹیم کے رکن کیپٹن رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی مارگلہ ٹاورز کے ملبے میں اندازاً پچاس کے قریب لاشیں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے کو کاٹنے کا کام ایک زندہ فرد کو بچانے کی امید پر کیا جا رہا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد