BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 30 September, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وزیرستان: میجر سمیت گیارہ ہلاک
 
سکیورٹی اہلکار
دو دن کے آپریشن میں سکیورٹی ایجنسیوں کے گیارہ افراد کی ہلاکت کوئی چھوٹی بات نہیں ہے
پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں ایک سرچ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کے نتیجے میں ایک میجر سمیت گیارہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بی بی سی اردو سروس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دو دن سے جاری اس سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں کے کل گیارہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی کہ خئی کلے کے علاقے میں اسلحہ موجود ہے۔ جب شر پسندوں کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو انہوں نے مزاحمت شروع کر دی۔

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ دونوں طرف سے ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گیارہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ چھ کل شہید ہوئے جبکہ پانچ آج (جمعہ کو) شہید ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہلاک ہونے والوں میں فوج کے ایک میجر اور تین سپاہی بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ شر پسند کون ہیں لیکن ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مزاحمت کاروں کی طرف سے کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کی بیس سے پچیس کے درمیان ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزاحمت کاروں کو کئی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر کہا گیا تھا کہ اپنے ہتھیار ڈال دیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

آخری خبریں آنے تک لڑائی جاری تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد