BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جنرل مشرف کا نواز شریف کو فون
 

 
 
دونوں رہنماؤں کے درمیان سن ننانوے کے بعد پہلا براہ راست رابطہ ہے۔
پاکستان کی حکمران مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید مشاہد حسین نے بتایا ہے کہ صدر مملکت جنرل پرویز مشرف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے فون کرکے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

منگل کے روز انہوں نے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کی، جس میں کہا گیا تھا کہ میاں شریف کی وفات کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں صدر پرویز مشرف نے میاں برادران سے فون پر تعزیت کی تھی۔

یہ خبر پیر کے روز سامنے آئی لیکن حکومت اور مسلم لیگ نواز کے نمائندوں نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا تھا۔

سید مشاہد حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے پہلے شہباز شریف اور بعد میں میاں نواز شریف سے بات کی جو کہ ان کے درمیان سن ننانوے کے بعد پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

حکمران جماعت کے رہنما نے کہا صدر جنرل پرویز مشرف نے میاں برادران کو فون کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ اکتوبر سن انیس سو ننانوے میں میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت صدر جنرل پرویز مشرف نے فوجی بغاوت کے ذریعے ختم کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا۔

نواز شریف کو بعد میں ایک مقدمے میں سزا بھی دی گئی لیکن دسمبر دوہزار میں اچانک انہیں جیل سے نکال کر سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ جس کے متعلق حکومت کا دعویٰ رہا کہ وہ ایک سمجھوتا کرکے باہر گئے ہیں اور دس برس تک وطن نہیں آسکتے۔ لیکن ان کی سمجھوتے کے تحت جلا وطنی کی شریف خاندان اور ان کی جماعت تردید کرتی رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سید مشاہد حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کی آزادی سے ثابت ہوا کہ عدلیہ آزاد ہے۔ جبکہ نواز شریف سے صدر کا رابطہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ خاصی لچک رکھنے والے شخص ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور میاں نواز شریف کے درمیاں اور کیا بات ہوئی لیکن سیاسی مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ زرداری کی رہائی اور نواز شریف سے صدر کا رابطہ ایسے لگ رہا ہے کہ ’ برف پگھل رہی ہے۔‘

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد