BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 June, 2004, 04:46 GMT 09:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بس حادثے میں 40 افراد ہلاک
 
 بس
بس ستر فٹ کی اونچائی سے گر کر بری طرح تباہ ہوگئی
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے قریب بس کے حادثے میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بس مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب اسلام آباد ہائی وے پر کلر سیداں گاؤں سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی اور الٹ کر دریائے سواں میں جاگری۔

دریائے سواں میں ان دنوں پانی کی سطح بہت کم ہے اور بیشتر علاقہ خشک ہی پڑا ہے۔

حادثہ کاک نامی پل پر پیش آیا۔ اس پل کی اونچائی ستّر فٹ ہے اور اسلام آباد سے پندرہ میل دور واقع ہے۔

حادثے کے بعد ملبے سے لاشیں نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ متاثرین کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

سواں
جائے حادثہ پر افسردہ خواتین

پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس سے قبل چھ جون کو ایبٹ آباد کے قریب ایک ٹرک اپنا توازن کھو بیٹھا اور ایک گڑھے میں جاگرا۔ اس حادثے میں بھی چالیس افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

کچھ اطلاعات میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس بتائی جارہی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد