BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2003, 18:26 GMT 22:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’وردی مشرف کا حق ہے‘
 
ظفراللہ جمالی
’جب اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں، تو کوئی کسی سے پوچھا ہے کیا؟‘

پاکستانی وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ صدر کے عہدے کے لئے دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں۔

حیدر آباد سندھ میں اتوار کو اچانک طلب کی گئی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’جب ریفرنڈم ہوا تھا اور (جنرل مشرف ) صدر بنے تھے اس وقت یہ ساری چیزیں، الیکشن، پروسیجر، ایل ایف او ان احکامات کے تحت ہوئے تھے، اگر آپ ان کو دوبارہ الیکشن کے لئے لے جاتے ہیں ، اس کا مطلب یہ کہ جتنا بھی ’پراسیس‘ تب سے ہوا ہے کیا وہ سارا بے معنی ہوجائے گا؟ اگر آپ اسی میں خوش ہیں تو بسماللہ، ان کی مرضی ہے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں۔‘

مشرف

اس سوال کے جواب میں کہ اپوزیشن الزام لگا رہی ہے کہ حکومت مذاکرات میں لچک پیدا نہیں کر رہی انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا ’آپ لوگ کی رائے کیا ہے؟ لچک کون پیدا نہیں کر رہا، حکومت یا ایم ایم اے؟ ‘

اس بات پر کہ اسمبلی میں بحران کی وجہ سے اسمبلی ٹوٹنے کا خطرہ ہو سکتا ہے جمالی نے کہا ’جب اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں، تو کوئی کسی سے پوچھتا ہے کیا؟‘

وزیر اعظم نے اے آر ڈی اور پی پی پی کو منگل کے اجالاس میں نہ بلائے جانے پر کہا کہ ’میں خود وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کے (پی پی پی، ایم ایم ایم اور پی ایم ایل) پاس گیا تھا کہ آئیں مذاکرات کریں۔ لیکن ان میں اتنی اخلاقی جرت نہیں تھی کہ وہ میٹنگ میں آئیں تو میں انہیں دوبارہ کیوں بلاؤں؟

کالا باغ اور تھل کینال کی تعمیر کے خلاف سندھ اسمبلی کی دو دفعہ منظور کی گئی قراردادوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کے خیالات کی عزت کرتے ہیں، مگر پاکستان صرف ایک صوبہ نہیں ہے، چار صوبے ہیں اور ہر صوبے کو برابر حق حاصل ہے فیڈریشن میں۔‘

وزیر اعظم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آبی ذخائر کی تعمیر کے بارے میں وزیر اعظم اور پارلیمان کو فیصلہ کرنا چاہئیے لیکن جنرل مشرف زیادہ سرگرم کیو ں ہیں تو انہوں نے کہا ’چار دن پہلے ہم نے فیصلہ کیا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بن رہی ہے پانی کے بارے میں، جس میں سینیٹ اور اسمبلی دونوں سے ممبران ہونگے۔‘

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد