خضدار:چیک پوسٹ پر فائرنگ سے آٹھ اہل کار ہلاک

،تصویر کا ذریعہGetty
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ لیویز اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل وڈھ کے علاقے چوکر میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔
<link type="page"><caption> خضدار شہر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121005_khuzdar_unrest_as.shtml" platform="highweb"/></link>
سیکریٹری داخلہ کے مطابق فائرنگ سے آٹھ لیویز اہل کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
انھوں نے کہا کہ زخمی اہل کار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جب ان کی حالت سنبھلے گی تو ان سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔
انھوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس کی نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
ایک مقامی انٹیلیجنس اہلکار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ بلوچستان میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور سے حالات زیادہ خراب ہیں اور ان میں شدت اس وقت آئی جب ایک مبینہ فوجی آپریشن میں بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی مارے گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد سے صوبے میں مزاحمتی تحریک جاری ہے اور پرتشدد واقعات معمول بن گئے ہیں جن میں لوگوں کا لاپتہ ہونا اور اس کے بعد ان کی لاشوں کے ملنے کے واقعات نمایاں ہیں۔
یہ شہر اگرچہ کوئٹہ کو کراچی سے منسلک کرنے والی اہم آر سی ڈی شاہراہ پر واقع ہے لیکن اس میں ترقیاتی منصوبے کم ہی شروع کیے گئے ہیں۔







