سیلاب میں پھنسی حاملہ خواتین کو فوری طبی مدد کی ضرورت

،ویڈیو کیپشنایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 1500 سے زیادہ ہلاک اور کروڑوں بے گھر ہو چکے ہیں

پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے تین کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ ان میں عورتوں اور بچوں کی ایک خاصی بڑی تعداد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ساڑھے چھ لاکھ حاملہ خواتین کو زچگی اور بچے کی پیدائش سے متعلق میڈیکل سروسس کی ضرورت ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اسی مہینے تہتر ہزار کے قریب عورتیں بچوں کو جنم دینے والی ہیں۔ کیا انھیں سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر مل پائے گی؟