تحریک لبیک کا لانگ مارچ: پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں، متعدد زخمی

تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ ٹی ایل پی کے مطابق یہ لانگ مارچ اس لیے کیا جا رہا کیونکہ حکومت نے ان کے مطالبات مانے اور نہ ہی معاہدوں کی پاسداری کی۔

لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے بعد سادھوکی کے مقام پر پولیس نے اس قافلے کے شرکا کو ایک مرتبہ پھر روکنے کی کوشش کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور تحریکِ لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

مزید دیکھیے بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر اور وقاص انور کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔