کراچی میں طوفانی بارش: سوشل میڈیا صارفین کی سیلاب میں پھنسے شہریوں کی مدد کی کوششیں

کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعرات کو ہونے والی طوفانی بارش کے سلسلے نے تباہی مچا دی ہے۔ شہر کے زیادہ تر علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

کہیں بجلی بند ہے تو کہیں کئی کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 'رین ایمرجنسی' نافذ ہے جبکہ صورتحال اربن فلڈنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔

اس سنگین صورتحال میں جہاں کراچی کے شہری اور سوشل میڈیا صارفین حکومتی کارکردگی پر تنقید رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین بارش میں پھنسے کراچی کے شہریوں کی مدد کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

ان میں سے کوئی شہر میں ایمرجنسی سروس کے نمبرز فراہم کر رہے ہیں تو کوئی شہر کی سڑکوں پر پانی میں پھنسے شہریوں کو عارضی راحت کے لیے اپنے گھر آنے کی دعوت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے

کراچی کی طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوفیہ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر شہر کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور اس ٹویٹ کو پڑھ رہے ہیں اور آپ کے گھر میں ایک اضافی منزل موجود ہیں تو براہ مہربانی کچھ مدد ان لوگوں کی بھی کر دیں جن کے گھر زیر آب آ گئے ہیں، انھیں اس وقت تک چھت فراہم کریں جب تک کہ صورتحال واپس معمول پر نہیں آ جاتی۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ لوگ یہ ٹویٹ پڑھ رہے ہیں اور آپ یا کوئی جسے آپ جانتے ہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں تیز بارش کے باعث پھنسا ہوا ہے، وہ مجھے ٹوئٹر پر پیغام بھیج سکتا ہے اور میرے گھر بارش رکنے تک آ سکتا ہے۔۔۔ میں اسے چائے کھانا اور اگر وہ تمباکو نوشی کرتا ہے تو یقیناً سگریٹ پیش کر سکتا ہوں۔ یہ میرا گھر ہے جہاں میرے اہلخانہ بھی ہیں لہذا اگر آپ خاتون ہیں تو آپ بھی یہاں آنے کے لیے بلا جھجک رابطہ کر سکتی ہیں۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

اس ٹویٹ کے جواب میں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس عمل کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جبکہ دیگر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہر کے مخلتف علاقوں میں بارش میں پھنسے افراد کی مدد کرتے ہوئے انھیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

جبکہ سوشل میڈیا پر چند ایسے ویڈیو پیغامات بھی گردش کر رہے ہیں جن میں کراچی کے صاحب حیثیت افراد شہر کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے ایسے شہریوں کی مدد کی بات کر رہے ہیں جن کے گھروں کو بارش کے باعث جزوی نقصان پہنچا ہے اور وہ اسے دوبارہ تعمیر کرنے کی استطاعات نہیں رکھتے۔

ان پیغامات میں صاحب حیثیت افراد کی جانب سے ان غریب شہریوں کے گھروں کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کے لیے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین سڑکوں پر گاڑیاں خراب ہو جانے کے باعث پھنسے افراد کی مدد کے لیے ہنگامی سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے رابطہ نمبرز بھی شیئرز کر رہے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

جبکہ چند صارفین انسانی ہمدردی کے تحت شدید بارش میں آن لائن کھانے منگوانے یا ڈلیوری بوائز کو بلانے سے منع کرتے دکھائے دیے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’کراچی والوں آج گھر پر کھانے یا دیگر ایشیا ضروریہ آرڈر مت کریں، اگر اس شدید بارش میں آپ کے لیے باہر جانا خطرناک ہے تو یہ گھر پر ڈیلیوری کرنے والے افراد کے لیے بھی اتنا ہی خطرناک ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

جبکہ ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’اگر آپ کے گھر کے بار کے الیکٹرک کا عملہ یا انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس کا عملہ کام کر رہا ہے تو انھیں کھانا، پانی اور عارضی چھت مہیا کریں، یہ بارش بہت شدید ہے اور وہ آپ کے لیے کام کر رہے ہیں۔