پاکستان ریلوے: سٹیم انجن پٹریوں پر ایک بار پھر’چھک چھک‘ کرنے کو تیار
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ریلوے کی مغلپورہ ورکشاپ میں 103 سال پرانے سٹیم انجنز کی بحالی کا کام جاری ہے جنھیں سفاری ٹرین کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
سفاری ٹرین پاکستان کے چار سے پانچ مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ سٹیم انجن کی مرمت میں انجینیئرز کو مشکلات درپیش ہونے کے باوجود بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ ان انجنز کی بحالی کا کام اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ترہب اصغر کی ویڈیو۔


