پاکستانی فضائیہ کی موٹر وے پر مشقیں
پیر کی صبح پاکستان کی مرکزی شاہراہ موٹر وے، لگ بھگ چھ گھنٹوں کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ فضائیہ کے جنگی طیاروں نے موٹر وے کے کچھ حصوں کو ایمرجنسی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے استعمال کرنے کی مشق کی تھی۔
