بالاکوٹ: انڈیا اور پاکستان کی جانب سے کارروائی کے دعوے اور عوامی ردِ عمل

انڈیا اور پاکستان کے درمیان اس وقت حالات کافی کشیدہ ہیں، لیکن دونوں ممالک اور ان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقوں میں معمولاتِ زندگی کس طرح متاثر ہوئے ہیں؟

بڈگام
،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں مقامی باشندے ایک تباہ شدہ آئی اے ایف ہیلی کاپٹر کے پاس کھڑے ہیں۔ یہ تصویر مقامی افراد نے نامہ نگار ریاض مسرور کے ساتھ شیئر کی۔
لائن آف کنٹرول

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والی ایک انڈین خاتون جنگی بنکر سے پانی نکال رہی ہیں۔
ایل او سی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار جموں کے قریب رانبیر سنگھ پورہ سیکٹر کے علاقے میں پاکستان کے ساتھ باہمی سرحد پر گشت کرتے ہوئے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنممبئی کے شہری قومی پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے۔
انڈین مسلمان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی مسلمان برادری انڈین فضائیہ کے پاکستان پر حملے کے بعد ممبئی کے ممبرا شریف درگاہ میں شُکرانے کی دعا پڑھ رہی ہے۔
عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر پُونے میں بی جے پی کے کارکن پاکستان کے خلاف فضائی حملے پر جشن مناتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تصویروں کو نظر آتش کر رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور فضائی کارروائی کے خلاف پاکستان کے شہر پشاور میں ایک احتجاج۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر ممبئی میں لوگ ہر خبر کے لیے بے چین نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں پاکستانی شہری انڈیا کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بالاکوٹ کے علاقے میں بم گرائے جانے کے بعد سراپا احتجاج ہیں۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبھوپال میں عوام انڈین ایئر فورس کی فضائی کارروائی کا جشن مناتے ہوئے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈین ائیر فورس کے میراج طیارے انڈیا اور امریکہ کے درمیان سنہ 2018 میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران دیکھے جا سکتے ہے۔ انڈیا نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ اس کے میراج طیاروں نے بالاکوٹ کے قریب بمباری کی تھی، جس کی پاکستان تردید کرتا ہے۔
اسلامی جمیعت طلبہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکن انڈیا کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی فضائیہ کی انڈیا کے خلاف کارروائی کے بعد اسلام آباد کے بازار میں لوگ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سن رہے ہیں۔
پاکستان انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد، انڈین حدود میں تمام نجی پروازین بند ہونے کی وجہ سے جمو ائیر پورٹ پر مسافر پریشان کھڑے ہیں۔