محسن داوڑ: ’پارلیمان میں بھی حکمران فیصلے پوچھ کر کرتے ہیں‘
اگرچہ وہ قومی اسمبلی کے کردار سے زیادہ مطمئن نہیں، لیکن محسن داوڑ کہتے ہیں کہ مزاحمتی سیاست کو پارلیمان سے الگ نہیں کر سکتے۔ بی بی سی کی نامہ نگار سحر بلوچ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے مجوزہ بِل زیرِ التوا ہیں، لیکن ’ آج نہیں تو کل ان باتوں پر بحث تو ہو گی ہی‘۔


