دیامر بھاشا ڈیم کی خاطر خاندان تقسیم، برادری تتربتر

دیامر بھاشا ڈیم میں لوگوں نے ایک دو دن کی تنخواہ عطیے میں دی ہے لیکن ابھی ڈیم بننے میں بہت وقت باقی ہے۔ اس کے لیے درکار لاگت کے چندے جمع کیے جا رہے ہیں اور فی الحال یہ واضح نہیں کہ رقم کہاں سے پوری ہوگی۔ لیکن گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادیِ کھنبری کے رہنے والے، جن کے گھروں کی جگہ یہ ڈیم بننا ہے، وہ یہ وقت کیسے گزار رہے ہیں؟ ہمارے ساتھی ظفر سید بتا رہے ہیں سونےوال برداری کی کہانی، جو روایتی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے پیشے سے وابستہ ہیں، اور صدیوں سے یہاں آباد ہیں۔