وزیر اعظم عمران خان کی کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

،تصویر کا ذریعہTWITTER.COM/IMRANKHANPTI
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر انڈین ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے امداد کی پیشکش کرتے ہیں۔'
واضح رہے کہ کیرالہ میں آنے والے سیلاب ریاست میں اس صدی کے سب سے تباہ کن سیلاب ہیں جس میں اب تک 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
اس بارے میں مزید پڑھیے
حکام کے مطابق انڈیا کی ریاست کیرالہ میں بارشیں تھمنے کے بعد 22 ہزار کے قریب افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق درجنوں کشتیاں اور نیوی کے 51 جہاز محصور ہونے والے افراد کے انخلا کے آپریشن میں شریک ہیں، اس دوران مقامی مچھیروں نے ان کارروائیوں میں ان کی مدد کی۔
ہیلی کاپٹروں نے ان علاقوں میں اشیائے ضرورت پہنچائیں جو مسلسل بارشوں کے باعث دو ہفتوں سے باقی دنیا سے کٹے ہوئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس وقت ہزاروں کی تعداد میں افراد سیلابی پانی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادای کارروائیاں جاری ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
کیرالہ میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور بارشوں کے نتیجے میں آنے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔
حکومت کے مطابق ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریاست میں اب تک 10000 کلومیٹر تک کی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں جبکہ یہ کہا گیا ہے کہ 5000 مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔







