عمران خان کا سیاسی سفر: ’کھلم کھلا لوٹ مار نے سیاست میں آنے پر مجبور کیا‘
پاکستان کی قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے اور وہ سنیچر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سنہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان سے لے کر کینسر ہسپتال کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے دوران عمران خان خاص طور پر پاکستانی نوجوان نسل کے ہیرو تھے۔
لیکن سنہ 1996 میں سیاست میں قدم رکھتے ہی جیسے ان کے ستارے بدلے اور انھیں وہ عوامی پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ عادی ہو چکے تھے۔ ایسے میں وزارت عظمیٰ تک ان کا سیاسی سفر کیسا رہا، ہمارے ساتھی حسن بلال زیدی نے اس کی روداد اس ڈیجیٹل رپورٹ میں پیش کی ہے۔
دیکھیے اور سنیے عمران خان کی کہانی ان ہی کی زبانی۔





