کوئٹہ کے شہدا چوک پر دھماکہ

کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 21 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 21 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشناس دھماکے میں سات پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والوں کے علاوہ 21 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنحکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے بی بی سی کے محمد کاظم کو بتایا کہ دھماکہ جمعے کی صبح گلستان روڈ پر واقع دفتر کے سامنے شہدا چوک پر ہوا۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزخمی پولیس اہلکار شہاب عباس نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق آئی جی کے دفتر کے باہر نفری کو دیکھنے کے لیے باہر نکلے تو انھوں نے دیکھا کہ چوک پر زوردار دھماکہ ہوا۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنشہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اسلم ترین کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا جس کے لیے 75سے80کلو تک مواد استعمال کیا گیا تھا۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشندھماکے کے نتیجے میں آئی جی افس کے علاوہ قریبی دکانوں اور مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجس جگہ یہ دھماکہ ہوا وہ حساس علاقہ ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشناہلکار شہاب عباس نے بتایا کہ ’دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا جس کو ہمارے جوان نے ہمت کا مظاہرہ کرکے گاڑی کو روکا۔‘