آؤ لاہور دیکھیں!

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرانتظام منعقدہ تصویری مقابلے ’ویکھ لاہور‘ کی منتخب تصاویر۔

لاہور

،تصویر کا ذریعہSalman Mehmood/WCLA

،تصویر کا کیپشنوالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرانتظام منعقدہ اس تصویری کے مقابلے کی دو کیٹیگریز ’مونومنٹ‘ اور ’سٹریٹ لائف‘ رکھی گئی تھیں۔ ’مونومنٹ‘ یا تاریخی عمارات کی تصاویر میں سلمان محمود کی مسجد وزیر خان کی بنائی ہوئی تصویر بہترین تصویر قرار دی گئی۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہMuhammad Asher/WCLA

،تصویر کا کیپشنتصویری مقابلے ’ویکھ لاہور‘ کی 450 منتخب تصاویر کی نمائش لاہور میں مال روڈ پر واقع الحمرا ہال میں کے گئی ۔ مونومنٹ کیٹیگری میں دوسری بہتری تصویر کا اعزاز مسجد وزیر خان کی ہی ڈرون کیمرے کی مدد سے محمد اشعر کی تصویر کو ملا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہFAWAD MALIK/WCLA

،تصویر کا کیپشنتیسری بہترین تصویر تاریخی بادشاہی مسجد کی غروب آفتاب کے وقت فواد ملک کی بنائی ہوئی تصویر کے حصے میں آیا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہZOYA KHAN/WCLA

،تصویر کا کیپشن’سٹریٹ لائف‘ کیٹیگری میں زویا خان کی اندرون شہر میں بنائی ہوئی اس تصویر کو بہترین قرار دیا گیا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہHassan Ahmed/WCLA

،تصویر کا کیپشناندرون شہر کے ہی گلی میں بچوں، نوجوانوں اور عمررسیدہ افراد کے مشاغل کی عکاسی کرتی بلیک اینڈ وائٹ تصویر دوسری بہترین تصویر قرار دی گئی، اس منظر کو حسن احمد نے کیمرے سے محفوظ کیا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہSHER ZAMAN/WCLA

،تصویر کا کیپشن’سٹریٹ لائف‘ کیٹیگری کا تیسرا انعام شیر زمان کی اس تصویر کو دیا گیا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہBabar Javaid/WCLA

،تصویر کا کیپشننمائش کے لیے پیش کی گئی منتخب تصاویر میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اور طرز زندگی کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAli Shan Khan/WCLA

،تصویر کا کیپشنمنتظمین کے مطابق اس تصویری مقابلے اور نمائش کا مقصد لاہور میں سیاحت کا فروغ اور اندرون شہر میں زندگی کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرنا ہے۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہShahbaz Aslam/WCLA

،تصویر کا کیپشندونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام ایک لاکھ جبکہ دوسرا 75 ہزار اور تیسرا 50 ہزار روپے تھا
لاہور

،تصویر کا ذریعہArshad Mehmood/WCLA

،تصویر کا کیپشن’ویکھ لاہور‘ تصویری مقابلہ مسلسل چوتھے سال منعقد کیا گیا ہے۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہArshad Mehmood/WCLA

،تصویر کا کیپشنیہ تصویری نمائش تین مئی تک لاہور کے الحمرا ہال میں جاری رہے گی۔