پاکستان کی پہلی کرسمس ٹرین، تصاویر میں

اسلام آباد کے عام طور پر سنسان نظر آنے والے مارگلہ ریلوے سٹیشن پر آج یعنی جمعرات کو خوب رونق لگی رہی۔

کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے عام طور پر سنسان نظر آنے والے مارگلہ ریلوے سٹیشن پر آج یعنی جمعرات کو خوب رونق لگی رہی۔ پلیٹ فارم پر داخل ہوتے ہی ستونوں اور فرش پر ہر طرف سرخ اورسفید رنگ کے غبارے اور کہیں کہیں کرسمس ٹرین بھی سجائےگئی تھی۔ (کیپشن اور تصاویر فرحت جاوید)
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنکرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی سے اظہار یگانگت کے لیے پاکستان میں پہلی بار کرسمس امن ٹرین چلائی جارہی ہے۔ نمائشی ٹرین کی افتتاحی تقریب اسلام آباد کے مارگلہ سٹیشن پر منعقد کی گئی جہاں پاکستان کے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور انسانی حقوق کے وزیر مملکت کامران مائیکل نے شرکت کی۔
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنمگر پلیٹ فارم کے سامنے پٹڑی پر کھڑی ریل گاڑی عام دنوں کی طرح آج مسافروں کی منتظر نہیں۔ یہ پاکستان میں پہلی بار کرسمس کی نمائشی ٹرین ہے۔
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنجڑواں شہر راولپنڈی سے آئی خاتون نینسی اس اہتمام پر اتنی خوش تھیں کہ کرسمس ڈے کے لیے تیار لباس آج ہی پہن کر ریلوے سٹیشن آ گئیں۔ نینسی نے کہا ’ایسا ان کی زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہ ان کے تہوار کو اس قدر اہمیت دی گئی ہو‘۔
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنکچھ ایسی ہی باتیں نمائشی ٹرین دیکھنے آئی روزینہ نے کہیں۔ ان کے خیال میں ’مسیحی برادری کے لیے ان کے اہم تہواروں پر کم ہی ایسی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ اس لیے ٹرین دیکھنے کے لیے خصوصی تیاری کی، حتیٰ کہ بچوں نے سکول سے بھی چھٹی لے لی۔‘
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنٹرین کی ایک گیلری میں پاکستان میں موجود گرجا گھروں کی ماڈلز رکھے گئے ہیں جبکہ ایک طرف پاکستان کےمسیحی ہیروز کی تصاویر لگا کر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنکرسمس امن ٹرین میں تین گیلریز اور دو فلوٹس ہیں جن پر جہاں مسیحی کمیونٹی کے اس تہوار سے متعلق اشیا سجائی گئی ہیں۔ یہاں سانٹا کلاز بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ’ان کے پاس بہت سے ٹافیاں، مٹھائیاں اور تحفے ہیں جو ٹرین دیکھنے آنے والے بچوں میں بانٹیں گے۔‘
کرسمس ٹرین
،تصویر کا کیپشنیہ خصوصی نمائشی ٹرین 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک مختلف شہروں میں گھومے گی اس ٹرین کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج یہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔