آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انصاف کے تقاضے پورے ہونے پر سوالیہ نشان
پاکستان میں دو برس قبل پھانسیوں پر غير اعلانيہ پابندی کے خاتمے کے بعد سے وہاں سینکڑوں مجرموں کو تختہِ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ لیکن اِس دوران بعض ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں پھانسی کی سزا کے لیے انصاف کے تقاضے پورے ہونے پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ گذشتہ برس بھی دو بھائيوں کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا اور اِس برس سپريم کورٹ نے اُن دونوں کو ناکافی ثبوتوں کي بنياد پر بری کر ديا۔ فراہميِ انصاف ميں اِس سنگين ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔ ديکھيے شمائلہ خان کي رپورٹ۔