بحری جہاز میں دھماکہ، متعدد ہلاک

گڈانی میں واقع شپ بریکنگ یارڈ میں ایک بحری جہاز کو توڑنے کے دوران پیش آیا تھا جب زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔

گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کراچی سے متصل ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی میں دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 35 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ واقعہ منگل کو گڈانی میں واقع شپ بریکنگ یارڈ میں ایک بحری جہاز کو توڑنے کے دوران پیش آیا تھا جب زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمقامی پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بڑی تعداد میں مزدور ایک آئل ٹینکر کو توڑنے میں مصروف تھے کہ اس دوران دھماکے ہوئے۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار کا کہنا ہے کہ منگل کی شام تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشندھماکے اور آتشزدگی میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے حب اور کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنگڈانی بلوچستان کی اس ساحلی پٹی پر واقع ہے جو کراچی کے قریب ہے اور یہ پاکستان کا واحد شپ بریکنگ یارڈ ہے۔
گڈاپ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ شپ بریکنگ یارڈ میں اس طرح کے واقعات مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔