BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 February, 2005, 01:03 GMT 06:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراقی قیدی امریکی فوجی ہلاک
 
ابو غریب جیل(فائل فوٹو)
عراق میں امریکی گارڈوں نے ملک کے جنوب میں واقع ایک جیل میں چار عراقی قیدیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ام قصر کے قریب کیمپ بکا جیل میں قیدیوں کی حسب معمول تلاشی کے دوران ہنگامہ آرائی ہو گئی اور قیدیوں نے فوجیوں پر پتھر اور دیگر اشیا پھینکنا شروع کر دیں جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی فوج کا کہنا ہےکہ تشدد پر قابو پانے کے دوسرے طریقے ناکام ہوجانے کے بعد فوجیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

فوج کے مطابق ہنگامہ آرائی پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔

دریں اثناء بغداد کے جنوب سڑک کے کنارے ایک حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

انٹرنیٹ پر نشر کیے گئے ایک پیغام میں جسے عراق میں القاعدہ کے حامیوں سے منسوب کیا جا رہا ہے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی۔ اس بیان میں اتوار کو ہونے والے انتخابات کو امریکی شعبدہ بازی کہا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد