http://www.bbc.com/urdu/

ہندوستان میں جلد انتخابات کا امکان

ہندوستان میں حکمران جماعت کے ایک اعلیٰ رہنما نے اِمکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں آئندہ دو یا تین ماہ میں عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیکرٹری جنرل پرامود مہاجن نے کہا ہے کے حکمران اتحاد جلد از جلد انتخابات کرانا چاہتا ہے۔

اتوار سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجلس عاملہ کا بھی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکمران جماعت جلد انتخابات کا اعلان کر دے گی۔

انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ملک کا الیکشن کمیشن کرے گا۔

پرامود مہاجن نے اس بات کی تردید کی کہ وہ ان کی جماعت ملک میں بہتر معاشی صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دراصل بارشوں کے موسم میں انتخابات کرانے کی مشکلات سے بچنا چاہتے ہیں۔