BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2003, 08:38 GMT 13:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’اسامہ، صدام‘ اسرائیلی قبضہ میں
اسامہ اور صدام کے گڈّے
یہ گُڈّے مسلح ہوکر ناچتے گاتے ہیں
 

اسرائیلی کسٹم حکام نے اسامہ اور صدام کے ساڑھے چار سو گُڈّوں پر مشتمل کھیپ ضبط کر لی ہے۔ یہ گڈے مسلح ہیں اور ناچتے گاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیٹری سیل سے چلنے والے یہ گڈے کسی کو بھی اکسانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کھیپ میں اسامہ بن لادن سے مشابہ چار سو اور صدام حسین سے مشابہ پچاس گڈے معمول کی تلاشی کے دوران پکڑے گئے۔

یہ واقعہ شمالی اسرائیل کے شہر ہائفہ کی بندرگاہ پر پیش آیا۔

گڈے منگوانے والے عرب نژاد اسرائیلی تاجر کا کہنا ہے کہ وہ یہ گڈے محض تفریح کے لئے عربوں اور اسرائیلیوں کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔

یہ کھیپ چین سے لائی جا رہی تھی کہ معمول کی تلاشی کے دوران ان گڈو کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

کسٹم حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ کھیپ اکسانے والی اشیاء کو ممنوع قرار دینے والے قانون کے تحت قبضے میں لی ہے۔

محکمۂ کسٹم کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ قانون میں اسامہ یا صدام کے گڈوں پر پابندی نہیں ہے تاہم یہ لوگوں کے لئے نمونہ بھی نہیں۔

کیا ’کمہار پر بس نے چلے، گدھی کے کان اینٹھے‘ ایسے ہی موقع پر کہا جاتا ہے؟

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد