’تھوڑی پاگل ہوں، تھوڑی ملنگ‘

سینیما گھروں میں ’نامعلوم افراد‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیابی کے بعد مہوش حیات ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ٹیلی ویژن سکرین پر چھائی ہوئی ہیں۔

آج کل وہ ہمایوں سعید کے مد مقابل ’دل لگی‘ میں ایک نڈر لڑکی کے کردار میں نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار اوم پوری کے ساتھ ’ایکٹر ان لا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

مہوش کے بقول انھیں ’بِلًی‘ پر کوئی ملال نہیں کیونکہ ایک اداکارہ کے فن کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں اور اسے نت نئے کرداروں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ہماری ساتھی فیفی ہارون نے دل لگی کے ہی سیٹ پر مہوش حیات سے ایک خصوصی گفتگو کی۔ سنیے پاکستان کی یہ مقبول اداکارہ کیا کہتی ہیں۔