بے زبانوں کو آواز دینے کی کوشش

کراچی میں تین روزہ ادبی میلہ اختتام پذیر ہوا جس میں ملک اور بیرونِ ملک سے معروف ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن رُوچیرا گُپتا نے خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد پر بات کی۔ رُوچیرا گٌپتا بھارت میں انسانی سمگلنگ کے خلاف کام کرتی ہیں۔ (تصاویر نخبت ملک)
،تصویر کا کیپشنبھارت سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن رُوچیرا گُپتا نے خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد پر بات کی۔ رُوچیرا گٌپتا بھارت میں انسانی سمگلنگ کے خلاف کام کرتی ہیں۔ (تصاویر نخبت ملک)
بھارت کی نامور ٹی وی اینکر اور صحافی برکھا دت سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال پاکستان اور بھارت کے عوام کے لیے ویزے میں نرمی سے متعلق رہا۔ جس کے جواب میں انھوں نے بھی دونوں حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو آپس میں ملنے دیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی نامور ٹی وی اینکر اور صحافی برکھا دت سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال پاکستان اور بھارت کے عوام کے لیے ویزے میں نرمی سے متعلق رہا۔ جس کے جواب میں انھوں نے بھی دونوں حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو آپس میں ملنے دیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا لکشمی نرائن ترپاٹھی تین روزہ ادبی میلے کی مقبول ترین شخصیت تھیں ۔ میڈیا اور میلے میں شریک عوام کی توجہ ان کی جانب اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب کراچی سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرائیں ان سے ملنے اس میلے میں پہنچیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا لکشمی نرائن ترپاٹھی تین روزہ ادبی میلے کی مقبول ترین شخصیت تھیں ۔ میڈیا اور میلے میں شریک عوام کی توجہ ان کی جانب اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب کراچی سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرائیں ان سے ملنے اس میلے میں پہنچیں۔
اس ادبی میلے میں مختلف کارپوریٹس اور نجی کمپنیوں نے بھی سٹال بھی لگا رکھے تھے جن میں لوگوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تھی۔
،تصویر کا کیپشناس ادبی میلے میں مختلف کارپوریٹس اور نجی کمپنیوں نے بھی سٹال بھی لگا رکھے تھے جن میں لوگوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تھی۔
میلے میں شریک اصغر ندیم سید، زہرا نگاہ، افتخار عارف اور اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی مینیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے گذشتہ ہفتے انتقال کر جانے والے نامور مصنف اور ادیب انتظار حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنمیلے میں شریک اصغر ندیم سید، زہرا نگاہ، افتخار عارف اور اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی مینیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے گذشتہ ہفتے انتقال کر جانے والے نامور مصنف اور ادیب انتظار حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
ادبی میلے میں پاکستانی مصنف کاملہ شمسی نے جنوبی ایشیا میں تحریر ہونے والے ادب پر مباحثے میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنادبی میلے میں پاکستانی مصنف کاملہ شمسی نے جنوبی ایشیا میں تحریر ہونے والے ادب پر مباحثے میں شرکت کی۔
پاکستانی مصنف مستنصر حسین تارڑ ادبی میلے کے پہلے روز مختلف مباحثوں میں شریک تھے مگر لوگوں نے ان کی کم گوئی پر شکوہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی مصنف مستنصر حسین تارڑ ادبی میلے کے پہلے روز مختلف مباحثوں میں شریک تھے مگر لوگوں نے ان کی کم گوئی پر شکوہ کیا۔
بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید بھی کراچی کے تین روزہ میلے میں شرکت کے لیے پہنچے  جہاں انھوں نے تنازعہ کشمیر پر مذاکرے اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریبِ  رونمائی میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید بھی کراچی کے تین روزہ میلے میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انھوں نے تنازعہ کشمیر پر مذاکرے اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔
پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ اس میلے میں خصوصی گفتگو رکھی گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ اس میلے میں خصوصی گفتگو رکھی گئی تھی۔
اس ادبی میلے میں ایک نجی تنظیم ، ’آرٹ ناؤ‘ کی جانب سے جدید آرٹ کے کچھ نمونے بھی پیش کیے گئے جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی لی۔
،تصویر کا کیپشناس ادبی میلے میں ایک نجی تنظیم ، ’آرٹ ناؤ‘ کی جانب سے جدید آرٹ کے کچھ نمونے بھی پیش کیے گئے جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی لی۔
ادبی میلے میں رکھے گئے مباحثوں میں سب سے زیادہ بھیڑ پہلی بار منعقد کروائے گئے مزاحیہ مباحثے میں نظر آئی۔
،تصویر کا کیپشنادبی میلے میں رکھے گئے مباحثوں میں سب سے زیادہ بھیڑ پہلی بار منعقد کروائے گئے مزاحیہ مباحثے میں نظر آئی۔
اس ادبی میلے میں پہلی بار سٹینڈ اپ کامیڈی کے لیے بھارت سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سنجے راجورا، پاکستانی سٹینڈ اپ کامیڈین سعد ہارون اور پاکستان کے نامور ناقد ندیم ایف پراچہ نے لوگوں کو اپنے دلچسپ جملوں سے خوب محظوظ کیا۔
،تصویر کا کیپشناس ادبی میلے میں پہلی بار سٹینڈ اپ کامیڈی کے لیے بھارت سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سنجے راجورا، پاکستانی سٹینڈ اپ کامیڈین سعد ہارون اور پاکستان کے نامور ناقد ندیم ایف پراچہ نے لوگوں کو اپنے دلچسپ جملوں سے خوب محظوظ کیا۔