پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بس دھماکے کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبس میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشندھماکہ کوئٹہ شہر سے سریاب جانے والی ایک لوکل بس میں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنزخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے باعث 15افراد زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنزخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی جن کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنایس ایس پی آپریشنز عبد الوحید خٹک کا کہنا تھا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
،تصویر کا کیپشنایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الوحید نے جائے وقوعہ پر میڈیا کو بتایا کہ جب یہ بس دوکانی بابا چوک کے قریب پہنچی تو اس میں زوردار دھماکہ ہوا۔