’یوم فتح‘ کے جشن پر چین میں فوجی پریڈ

دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے پر چین میں ہونے والی فوجی پریڈ کی تصاویر۔

چین میں دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے اور جاپان کے خلاف فتح پر جمعرات کو ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 12 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشنچین میں دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے اور جاپان کے خلاف فتح پر جمعرات کو ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 12 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنچینی صدر شی جن پنگ نے اس پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پریڈ کے دوران 200 لڑاکا طیارے فلائنگ پاسٹ کرتے ہوئے فضا میں رنگ بکھیرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنپریڈ کے دوران 200 لڑاکا طیارے فلائنگ پاسٹ کرتے ہوئے فضا میں رنگ بکھیرتے دکھائی دیے۔
 پریڈ میں روسی صدر ولادی میر پوتن، جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہیے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت پاکستانی صدر ممنون حسین نے بھی شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشن پریڈ میں روسی صدر ولادی میر پوتن، جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہیے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت پاکستانی صدر ممنون حسین نے بھی شرکت کی۔
اس پریڈ میں چین پہلی مرتبہ 80 فی صد سے زائد ہتھیاروں کو عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس پریڈ میں چین پہلی مرتبہ 80 فی صد سے زائد ہتھیاروں کو عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کر رہا ہے۔
تینامن سکوائر میں ہوئی اس پریڈ میں ٹینک اور مزائل بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنتینامن سکوائر میں ہوئی اس پریڈ میں ٹینک اور مزائل بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لیبریشن آرمی کی تعداد میں تین لاکھ تک کی کمی کرنے کا اعلان بھی کیا۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لیبریشن آرمی کی تعداد میں تین لاکھ تک کی کمی کرنے کا اعلان بھی کیا۔
چین میں اس پریڈ کا مقصد بڑے پیمانے پر ملکی عسکری قوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ چینی افواج کا اپنے ہتھیاروں کی نمائش بھی کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنچین میں اس پریڈ کا مقصد بڑے پیمانے پر ملکی عسکری قوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ چینی افواج کا اپنے ہتھیاروں کی نمائش بھی کرنا ہے۔