BBC News,
اردو
مواد پر جائیں
سیکشن
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
اسماعیلی برادری دہشت گردی کا نشانہ
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
13 مئ 2015
کراچی میں اسماعیلی برادری کی مسافر بس پر حملہ: تصاویر
،تصویر کا کیپشن
کراچی میں بدھ کو اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشن
یہ واقعہ بدھ کی صبح صفورا چورنگی پر دس بجے کے قریب پیش آیا جب تین موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا۔
،تصویر کا کیپشن
جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہ ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک ہے جہاں آس پاس تعمیراتی کام جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشن
حملے کے بعد بس کا زخمی ڈرائیور خود بس چلا کر قریب واقع میمن ہسپتال لے کر پہنچا۔
،تصویر کا کیپشن
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اہلکار اور اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشن
رینجرز کے اہلکاروں نے ہسپتال کے بیرونی دروازے پر پوزیشن سنبھال لی اور میڈیا کو ابتدائی طور پر اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
،تصویر کا کیپشن
اس سانحے کی خبر عام ہوتے ہی ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں کے عزیز و اقارب ہسپتال پہنچنے لگے۔
،تصویر کا کیپشن
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے متفرق ہتھیار استعمال کیے جن میں سب مشین گن اور پستول دونوں شامل ہیں۔