کراچی: رینجرز کا چھاپہ اور اسلحے کی برآمدگی

متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر اور سیکریٹیریٹ پر چھاپے میں اسلحے کی برآمدگی کی دعویٰ اور گرفتاریاں

کراچی میں رینجنرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر اور سیکریٹیریٹ پر چھاپہ مارا ہے اور وہاں سے’سزایافتہ ٹارگٹ کلرز‘ کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں رینجنرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر اور سیکریٹیریٹ پر چھاپہ مارا ہے اور وہاں سے’سزایافتہ ٹارگٹ کلرز‘ کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دو گھنٹے تک کارروائی کی گئی، جس میں انھیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنرینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دو گھنٹے تک کارروائی کی گئی، جس میں انھیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران غیرملکی ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرینجرز کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران غیرملکی ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے بقول ’ایسا اسلحہ یہاں موجود ہے جسے پاکستان میں درآمد کرنا ممنوع ہے، میرے ذاتی خیال سے نیٹو کنٹینروں سے چوری شدہ اسلحہ بھی یہاں موجود ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنرینجرز کے ترجمان کے بقول ’ایسا اسلحہ یہاں موجود ہے جسے پاکستان میں درآمد کرنا ممنوع ہے، میرے ذاتی خیال سے نیٹو کنٹینروں سے چوری شدہ اسلحہ بھی یہاں موجود ہے۔‘
رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران سزائے موت پانے والے قیدیوں اور ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنرینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران سزائے موت پانے والے قیدیوں اور ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہیں۔
ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما حیدر عباس رضوی کو بتایا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر صبح ساڑھے چار بجے چھاپہ مارا۔جماعت کا کہنا ہے کہ نائن زیرو مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑ پھوڑ اورگرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کے سینئیر رہنما حیدر عباس رضوی کو بتایا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر صبح ساڑھے چار بجے چھاپہ مارا۔جماعت کا کہنا ہے کہ نائن زیرو مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑ پھوڑ اورگرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔
ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہیڈ کواٹر پر رینجرز کی کارروائی کی شدید مذمت کی۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہیڈ کواٹر پر رینجرز کی کارروائی کی شدید مذمت کی۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد بدھ کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔ شہر میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے کو نذرِآتش کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد بدھ کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔ شہر میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے کو نذرِآتش کر دیا۔