کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات مدِمقابل: تصاویر
،تصویر کا کیپشننیپئر میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی پاکستان کو حسبِ معمول آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب ناصر جمشید ایک بار پھر ناکام رہے اور خرم خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشندوسری وکٹ کے لیے احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان 160 رنز کی اہم شراکت کے نتیجے میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے سامنے جیت کے لیے 340 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔
،تصویر کا کیپشنحارث سہیل نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور انھیں محمد نوید نے آؤٹ کیا۔ حارث نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔
،تصویر کا کیپشناحمد شہزاد نے ابتدا میں قدرے محتاط انداز اپنایا لیکن بعد میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پاکستان کو اچھی بنیاد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشناحمد شہزاد اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 93 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشناچھی بنیاد ملنے کے بعد کپتان مصباح الحق نے جارحانہ رخ اپناتے ہوئے 49 گیند پر 65 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنمتحدہ عرب امارات نے اننگز کے آخر میں مزید دو وکٹیں لیں لیکن وہ پاکستان کو بڑے سکور تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہے۔
،تصویر کا کیپشنایک بڑے سکور کا تعاقب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا آغاز اچھا نہ رہا اور 19 رنز پر اس کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہو چکے تھے۔ پہلی وکٹ راحت علی نے امجد علی کو بولڈ کرکے حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشناگلے ہی اوور میں سہیل خان نے دوسرے اوپنر برینگر کو وکٹ کیپر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔
،تصویر کا کیپشناس کے بعد سہیل خان نے کرشن چندرن کو صفر پر آؤٹ کر دیا اس طرح 25 رنز پر متحدہ عرب امارات کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنیو اے ای کی جانب سے شیمان انور نے نصف بنائی۔ وہ اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔