شام میں بھی دولتِ اسلامیہ پر بمباری

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پانچ عرب ممالک نے شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پانچ عرب ممالک نے شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پانچ عرب ممالک نے شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
پیٹاگون کے مطابق حملوں میں جنگی جہاز، ڈرون اور ٹاماہاک میزائل استعمال کیے گئے جن میں دولتِ اسلامیہ کے گڑھ رقہ سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپیٹاگون کے مطابق حملوں میں جنگی جہاز، ڈرون اور ٹاماہاک میزائل استعمال کیے گئے جن میں دولتِ اسلامیہ کے گڑھ رقہ سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شام کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی کو ان حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔ دولتِ اسلامیہ اس وقت شام اور عراق کے بیشتر حصوں پر قابض ہے۔
،تصویر کا کیپشنشام کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی کو ان حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔ دولتِ اسلامیہ اس وقت شام اور عراق کے بیشتر حصوں پر قابض ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے کم سے کم 70  شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ شمالی شام کے ایک گاؤں میں ان حملوں کے بعد کے مناظر کی ویڈیو جاری کی گئی ہے تاہم اس مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے کم سے کم 70 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ شمالی شام کے ایک گاؤں میں ان حملوں کے بعد کے مناظر کی ویڈیو جاری کی گئی ہے تاہم اس مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
اس سے پہلے امریکہ اگست سے اب تک عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف 190 فضائی حملے کر چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے امریکہ اگست سے اب تک عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف 190 فضائی حملے کر چکا ہے۔
الرقہ میں دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں شامل ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تصویر میں ایک شخص ڈرون کے ملبے کا جائزہ لے رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنالرقہ میں دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں شامل ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تصویر میں ایک شخص ڈرون کے ملبے کا جائزہ لے رہا ہے۔
شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون الرقہ میں ایک مواصلاتی ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ اس تصویر میں لوگ ایک تباہ شدہ دکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشدت پسندوں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون الرقہ میں ایک مواصلاتی ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ اس تصویر میں لوگ ایک تباہ شدہ دکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان نے فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’امریکی فوج اور اتحادی ممالک نے شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنپینٹاگون کے ترجمان نے فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’امریکی فوج اور اتحادی ممالک نے شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔‘
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ سنی عرب ممالک بحرین، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ان حملوں میں یا تو حصہ لیا یا ان کی حمایت کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ سنی عرب ممالک بحرین، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ان حملوں میں یا تو حصہ لیا یا ان کی حمایت کی ہے۔