ہمارے ارد گرد ذہانت کے کرشمے

لندن کے عجائب گھر میں ہیڈن ہیروز یعنی چھپے ہوئے ہیروز کے نام سے ایک نمائش ہوئی جس میں روز مرہ استعمال کی چیزوں کے بنانے والے افراد کی ذہانت کو سراہا گیا۔

لندن کے عجائب گھر میں ہیڈن ہیروز یعنی چُھپے ہوئے ہیروز کے نام سے ایک نمائش ہوئی جس میں روز مرہ استعمال کی چیزوں کے بنانے والے افراد کی ذہانت کو سراہا گیا۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے عجائب گھر میں ہیڈن ہیروز یعنی چُھپے ہوئے ہیروز کے نام سے ایک نمائش ہوئی جس میں روز مرہ استعمال کی چیزوں کے بنانے والے افراد کی ذہانت کو سراہا گیا۔
ہمارے ارد گرد زِپ اور پیپر پِن جیسی کتنی ہی لاتعداد چھوٹی چھوٹی ایجادات ہیں جو ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہمارے ارد گرد زِپ اور پیپر پِن جیسی کتنی ہی لاتعداد چھوٹی چھوٹی ایجادات ہیں جو ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں۔
دورِ حاضر میں استعمال ہونے والی پنسل اٹھارہویں صدی میں بنائی گئی۔ اس کے گرد لکڑی کا خول نہ صرف اس کے سکّے کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس پر ہماری گرفت بھی بناتا ہے۔
،تصویر کا کیپشندورِ حاضر میں استعمال ہونے والی پنسل اٹھارہویں صدی میں بنائی گئی۔ اس کے گرد لکڑی کا خول نہ صرف اس کے سکّے کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس پر ہماری گرفت بھی بناتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ بلب تھامس ایڈیسن نے بنایا لیکن درحقیقت اس کے پیچھے بھی اس دور کے لوگوں کی برسوں کی محنت اور سوچ تھی۔
،تصویر کا کیپشنہم جانتے ہیں کہ بلب تھامس ایڈیسن نے بنایا لیکن درحقیقت اس کے پیچھے بھی اس دور کے لوگوں کی برسوں کی محنت اور سوچ تھی۔
یہ چھوٹی چھوٹی ایجادات اتنی سادہ ہیں کہ ہم انہیں اہمیت ہی نہیں دیتے اور نہ ان کے پیچھے چھپی ٹیکنالوجی کے بارے میں سوچتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ چھوٹی چھوٹی ایجادات اتنی سادہ ہیں کہ ہم انہیں اہمیت ہی نہیں دیتے اور نہ ان کے پیچھے چھپی ٹیکنالوجی کے بارے میں سوچتے ہیں۔
یہ پیکنگ شیٹ ایک بہت اہم ایجاد ہے۔ اسے نازک اشیا کو محفوظ طریقے سے پیک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ پیکنگ شیٹ ایک بہت اہم ایجاد ہے۔ اسے نازک اشیا کو محفوظ طریقے سے پیک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس چپکنے والے کاغذ پر کوئی ضروری کام یا مختصر پیغام لکھا جا سکتا ہے۔ یہ عموماً دفاتر میں استعمال ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس چپکنے والے کاغذ پر کوئی ضروری کام یا مختصر پیغام لکھا جا سکتا ہے۔ یہ عموماً دفاتر میں استعمال ہوتا ہے۔
دورِ حاضر میں ٹِن کے ایسے کین مختلف اشیاء کی پیکنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ دو سو سال قبل اٹھارہ سو دس میں بنایا گیا۔
،تصویر کا کیپشندورِ حاضر میں ٹِن کے ایسے کین مختلف اشیاء کی پیکنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ دو سو سال قبل اٹھارہ سو دس میں بنایا گیا۔
اگر کوئی چیز دیوار پر لٹکانی ہو تو یہ پلگ دیوار کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں کیل گاڑنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ برطانوی ایجاد ہے۔
،تصویر کا کیپشناگر کوئی چیز دیوار پر لٹکانی ہو تو یہ پلگ دیوار کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں کیل گاڑنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ برطانوی ایجاد ہے۔
آج کل دودھ اور جوس ایسے ٹیٹرا پیک ڈبوں میں بازاروں میں دستیاب ہے۔ کاغذ اور پلاسٹک سے بنے ان ڈبوں میں موجود چیزیں ہوا اور گرد سے بچی رہتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآج کل دودھ اور جوس ایسے ٹیٹرا پیک ڈبوں میں بازاروں میں دستیاب ہے۔ کاغذ اور پلاسٹک سے بنے ان ڈبوں میں موجود چیزیں ہوا اور گرد سے بچی رہتی ہیں۔