پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے متاثرین، 100 اموات

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 100 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5139 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 50 افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    دنیا بھر میں جہاں ایک جانب ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، وہیں دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری، تیسری اور کہیں کہیں تو چوتھی لہر بھی آ رہی ہے۔

    ان تمام نئی تفصیلات کے لیے ہمارے نئے لائیو پیج پر کلک کریں۔

  2. کیا پاکستان میں کووڈ 19 کی ’تیسری لہر‘ بچوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے؟

    ہمیشہ فرض کیا گیا ہے کہ بچے کسی نہ کسی طرح کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو نے بچوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے متاثرین کے بارے میں کچھ ماہرین سے بات کی۔

  3. اسلام آباد میں دو سنٹرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سے روک دیا گیا

    ویکسین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دارالحکومت اسلام آباد میں دو سنٹرز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل سے روک دیا ہے۔ اتھارٹی نے جن سنٹرز کو روکا ہے ان میں شفا انٹرنیشنل اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر (آئی ڈی سی) شامل ہیں۔

    اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ دونوں سنٹرز کورونا وائرس کے خلاف ویکیسن کو مطلوبہ کولڈ چین مہیا نہیں کر پا رہے تھے اور جب اس حوالے سے ان سے ریکارڈ طلب کیا گیا تو وہ اپنے دفاع میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے۔ اتھارٹی کی جس ٹیم نے ان سنٹرز کی انسپکشن کی اس کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ اتھارٹی کسی وقت بھی کسی سنٹر کی انسپکشن کر سکتی ہے کہ آیا مطلوبہ کولڈ سٹوریج چین کو یقینی بنایا جا رہا ہے یا نہیں۔

    ان کے مطابق ویکسین کے مؤثر رہنے کے لیے اسے ایک خاص کولڈ سٹوریج چین مہیا کرنا از حد ضروری ہے۔

  4. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد: ’شہر میں آج رات بارہ بجے تمام بس اڈے بند ہوں گے‘

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آج رات سے شہر کے تمام بس اڈے بند رہیں گے۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ ہی باہر جا سکے گی جبکہ یہ پابندی اتوار کی رات 12 بجے تک رہے گی۔

    واضح رہے کہ یہ اقدام پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. انڈین ریاست اتر پردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز، مزید پانچ شہروں میں کرفیو

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین ریاست اتر پردیش میں وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید پانچ شہروں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جن شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گوتم بدھا نگر، غازی آباد، میرٹھ، بریلی اور سہارنپور شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اترپردیش کے شہر لکھنو، ورنسائی، کان پور اور پریاگراج میں پہلے ہی رات کے وقت کرفیو نافذ ہے جو 17 اپریل تک جاری رہے گا۔

    جمعرات کے روز اتر پردیش میں مزید 8490 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ زیر علاج 39 مریض دم توڑ گئے۔

    اتر پردیش میں یومیہ متاثرین کی یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو ریاست میں 7103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  6. دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 کروڑ سے زیادہ، اموات 29 لاکھ سے بڑھ گئیں

    کورونا، امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 13 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔

    کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ اموات پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔

    دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 345,025 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک انڈیا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 12,928,574 جبکہ اموات 166,862 ہیں۔

  7. دنیا بھر کے لوگوں کو کووڈ 19 کی ویکسین کب تک لگ جائے گی؟

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس وبائی بیماری کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے جب زیادہ تر لوکوں کو ویکسین لگے گی لیکن اس میں کتنا وقت لگے گا یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں۔

    مثال کے طور پر ویکسین کی فراہمی کی سہولیات کے مسائل کے علاوہ کچھ ریاستوں اور سیاسی گروہوں نے مقابلہ کرنا شروع کر دیا اور ایک طرح کی ’ویکسین نیشنلزم‘ سامنے آئی ہے جس سے غریب ممالک کی آبادی ٹیکے کی قطار میں پیچھے کر دی گئی۔

    اس میں دوسری طرح کی روکاوٹیں بھی ہیں جس میں ٹیکے لگانے میں ہچکچاہٹ، ٹیکوں کی پیداوار اور ان کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں، جو عالمی سطح پر کووڈ 19 کے خلاف حتمی جنگ کے مقصد کے لیے ٹیکے لگانے کی راہ مسدود کرتی ہیں۔

    ان رکاوٹوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم کب تک یہ امید کر سکتے ہیں کہ عالمی سطح پر کووڈ کے خلاف ویکسینیشن کا یہ پروگرام کووڈ واقعی مفید ہوگا؟

    اس بارے میں مزید پڑھیے بی بی سی کی یہ خصوصی تحریر۔۔۔

    کورونا ویکسین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اموات ایک بار پھر 100 سے زیادہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5312 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    مرنے والوں میں سے 52 کا تعلق صوبہ پنجاب سے جبکہ خیبرپختنواہ میں 33 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

    ملک بھر میں ہونے والی اموات میں 98 افراد ہسپتال میں داخل تھے جن میں سے 33 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔

    اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 69,811 ہے جبکہ 625,789 افراد اس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. نیوزی لینڈ میں انڈیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے انڈین مسافروں کے نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

    انھوں نے یہ فیصلہ انڈیا میں کووڈ 19 کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آرڈرن نے یہ پابندی انڈیا سے واپس آنے والے اپنے شہریوں پر بھی عائد کردی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی 11 اپریل سے لاگو ہو گی اور 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسیندا آرڈرن نے کہا کہ یہ پابندی 11 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے لاگو ہو گی۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  10. کووڈ 19: پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 98 ہلاکتیں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونحوا تھا۔

    ملک میں مجموعی طور ہر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 افراد کووڈ 19 کے باعث جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 31 افراد وینٹیلیٹرز پر تھے۔

    سات اپریل کی شام تک مزید 5329 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔

    اس وقت پاکستان میں کووڈ کے ایکٹو کیسز کی تعداد اندازاً 66994 ہے۔ جبکہ صحت یاب پونے والے مریضوں کی تعداد 623399 ہو چکی ہے۔

    فی الوقت بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ19 کا کوئی مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ 19 کے باعث 15124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  11. کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد گرفتار

    covid

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایسے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کووڈ 19 سے بچاؤ کی جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

    لاہور میں ایک ایسی فیکٹری کی نشاندہی ہوئی ہے جو کووڈ 19 کی جعلی ادویات کی دھندے میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے اس فیکٹری سے ایسے جعلی انجکشن برآمد کیے ہیں جو کرونا کے مریضوں کو اس وقت لگائے جاتے ہیں جب باقی تمام ادویات کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔

    گرفتار افراد نے ایف آئی اے کے حکام کو بتایا کہکورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات کی فیکٹری لاہور میں قائم ہے اور وہاں سے یہ ادویات اور پشاور اور نوشہرہ لائی گئی ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس قیصر رشید کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرحمان آفریدی نے بتایا کہ انھوں نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے ان اودیات کے کارٹن بھی برآمد کیے ہیں ۔

    اس موقع پر چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ایک طرف لوگ عالمی وبا سے مر رہے ہیں اور دوسری جانب لوگ اس طرح جعلی ادویات فروخت کر رہے ہیں۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی ٹیم جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے کام کر رہی تھی کہ انھیں معلوم ہوا کہ کچھ مال لاہور سے پہنچ رہا ہے ۔

    جب اڈے پر پہنچ کر وہاں چھان بین کی گئی تو اس میں ایسے جعلی انجکشن برآمد ہوئے جو کورونا کے مریضوں کو اس وقت لگائے جاتے ہیں جب باقی تمام ادویات کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔

    یہ جعلی انجکشن مختلف میڈیکل سٹورز کو فراہم کیے جانا تھے۔

  12. بریکنگ, پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ روز قبل ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اس اثنا میں انھوں نے خود کو قرنطینہ میں کر لیا اور آرام کر رہی ہیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ یاد دہانی ہے کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں۔

  13. انڈیا میں ایک بار پھر یومیہ ایک لاکھ نئے متاثرین کی تشخیص

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 15 ہزار 736 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انڈیا میں فعال متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اموات کے اعتبار سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 630 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور اب انڈیا میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 166177 ہو چکی ہے۔

    انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق انڈیا میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ کووڈ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اب تک ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسینشن لگ چکی ہے۔

  14. پاکستان میں لگاتار دوسرے روز بھی سو سے زیادہ اموات، مجموعی ہلاکتیں 15 ہزار سے زیادہ

    covid

    ،تصویر کا ذریعہcovid.org.pk

    پاکستان میں کورونا وائرس سے نپٹنے کے نگراں ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جہاں ایک دن کے وقفے کے بعد چار ہزار نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے، وہیں لگاتار دوسرے دن بھی سو سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

    اپریل کی چھ تاریخ کو پاکستان میں 41699 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں 4004 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور اس کا مطلب ہے کہ ٹیسٹ پازیٹیویٹی کا تناسب 9.60 فیصد رہا۔

    ملک میں اب تک مجموعی متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    ہلاکتوں کی بات کی جائے تو دسمبر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب ایک ماہ میں دوسری مرتبہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوئی ہے جب گذشتہ روز 102 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، اور اب پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

  15. پاکستان ریڈ لسٹ میں شامل: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے پروازیں بڑھانے کا اعلان

    NURPHOTO

    ،تصویر کا ذریعہNURPHOTO

    پاکستان کی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) نے نو اپریل سے پہلے برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر برطانوی حکومت نے پاکستان سمیت چار ممالک پر 9 اپریل سے سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایسے حالات میں پاکستان آئے ہوئے سینکڑوں افراد کی واپسی ایک مشکل مرحلہ بن گئی ہے۔

    پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید 2 پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے یہ پروازیں صبح لگائی جانے والی 3 پروازوں کے علاوہ ہیں۔

    ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی 8 اپریل سے پہلے کل اضافی پروازوں کی تعداد 8 جبکہ کل پروازوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید پروازیں نئے جہازوں پر مشتمل چارٹر کے ذریعے لگائی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے سبب پی آئی اے نے تمام آپریشن اپنے جہازوں کے برعکس چارٹر جہازوں سے کیے ہیں اور اس آپریشن کا مقصد پابندی سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے پاکستانیوں اور برطانوی شہریوں کو جلد از جلد واپس گھروں تک پہنچانا ہے۔

    ترجمان کے مطابق نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کر لی جائے گی۔

    دونوں نئی پروازیں 8 اپریل کو مانچسٹر کے لیے پرواز بھریں گی اور پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پی آئی اے دفاتر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

  16. اسلام آباد میں کورونا کے 659 نئے متاثرین

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے 659 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

    شہر میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے 7500 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے اور مثبت متاثرین کی شرح 8.79 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    منگل کے روز اسلام آباد میں 398 مردوں اور 316 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

  17. ‎ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے سکول 28 اپریل تک بند: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

    school

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند رہیں گے، تاہم 28 اپریل کو سکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نویں سے 12ویں تک کی جماعت کے طلبہ 19 اپریل سے ایس او پیز کے ساتھ سکول جائیں گے۔

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ کہ کیمبرج نظام کے تحت ہونے والے اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کی شدت زیادہ ہے وہاں یونی ورسٹیاں بند رہیں گی اور صرف آن لائن کلاسیں لی جائیں گی۔

  18. صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتوں کا صوبائی جیلوں میں سنگین مقدمات میں ملوث پچاس برس سے زائد کے قیدیوں کو ویکسین لگانے کے احکامات

    jail

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو ان صوبوں میں قائم جیلوں میں سنگین مقدمات میں ملوث ان قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں جن کی عمر پچاس سال سے زائد ہے اور ان کو ان مقدمات میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبہ سندھ میں بھی سات اپریل سے 50 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو ویکسین دینے کی مہم شروع کی جائے گی۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ہدایات میں یہ واضح نہیں ہے کہ جن قیدیوں کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، انھوں نے اپنی سزا کے خلاف تمام قانونی آپشن استعما ل کرلیے ہیں یا نہیں۔

    ان دونوں صوبوں میں جیلوں کی تعداد 81 ہے جن میں سے پنجاب میں43 جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں38 ہیں۔ صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں خواتین کی بھی ایک جیل ہے۔

    اس کے علاوہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ دہشت گردی اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے جن قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان کو یہ ویکسین لگائی جائے گی یا نہیں۔

    جیل اصلاحات کے بارے میں سپریم کورٹ میں جو رپورٹ حال ہی میں جمع کروائی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے تاہم اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں ملزم کتنے ہیں اور سزا یافتہ کتنے افراد ہیں۔ملک کی مختلف جیلوں میں اس وقت جن افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔

    پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اہلکار کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کو چونکہ عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا اس لیے ان میں کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سزائے موت کے ان قیدیوں کی ہفتے میں جو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں ہوتی ہیں ان میں اگر کوئی کورونا کا کوئی مریض ہے تو اس سے یہ مرض لاحق ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے نہ صرف ملاقاتوں کو محدود کر دیا گیا ہے بلکہ اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کروایا جائے۔

  19. سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کے لیے نئے قواعد جاری، کورونا ویکسین لینا ضروری قرار

    saudi

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سعودی حکام نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران صرف ان افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی جنھوں نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہوئی ہوگی۔

    سعودی حکومت کی وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو شخص عمرہ کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے اسے کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنی ہوں گی اور پھر ویکسین حاصل کرنے کا تصدیق نامہ سرکاری ایپس پر ڈالنا ہوگا۔

    وزارت نے کہا ہے کہ یہ نئے قواعد ان لوگوں پر بھی لاگو ہوں گے جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد 14 دن گزار لیے یا وہ جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مسجد مکہ کے آس پاس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام قواعد پر عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. انڈیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر، انڈین ریاستوں کا ویکسینشن کا عمل بڑھانے کا مطالبہ

    covid

    ،تصویر کا ذریعہget

    انڈیا کی کئی ریاستوں نے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے کروڑوں بالغوں کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع کریں۔

    انڈیا میں وائرس کی دوسری لہر کے متاثرین کی تعداد پہلی لہر سے بڑھ چکی ہے اور پانچ اپریل کو وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار ملک میں یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تشخیص ہوئی تھی، اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہے گی۔

    انڈیا دنیا میں ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس ماہ حکومت نے اپنے ویکسینیشن پروگرام میں اضافہ کیا جس کے بعد پورے انڈیا میں 45 برس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تاحال ملک میں ہر 25 میں سے صرف ایک فرد کو ویکسین لگائی گئی ہے، جبکہ برطانیہ میں یہ تناسب ہر دو میں سے ایک شخص اور امریکہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کا ہے۔