بریکنگ, ’پاکستان کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب ٹوٹنے سے بچ گیا‘, اب یہ پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔ شاہین آفریدی پاکستان کی طرف سے اپنی عمدہ بولنگ کے ذریعے چوٹی کے چار افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کے اووپنرز وکٹ پر آئے تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر فخر زمان ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ایمپائر کا فیصلہ ریوو کے بعد بھی برقرار رہا اور یوں فخر بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمان کی بال پر آؤٹ ہو کرواپس پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد بابر اعظم آئے اور انھوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر اننگز کو کچھ سنبھالا دیا لیکن امام سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ عماد وسیم جہاں بولنگ میں کامیاب رہے آج ان کا بلا بھی رنز اگلتا رہا اور انھوں نے 49 رنز بنا کر پاکستان کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب ٹوٹنے سے بچا لیا۔