اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیپ نہیں کیا جارہا
پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
شیراز حسن اور راجہ وقاص
پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
لیونک رونکی کی 71 رنز کی شاندار اننگز پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
تمام ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل چکی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں پورا کر لیا۔
جے پی ڈومنی43 اور آصف علی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ رونکی کی 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حسین طلعت صرف آٹھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عرفان جونیئر نے ایلک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملز کا یہ اوور مہنگا ثابت ہوا اور اس میں 16 رنز بنے اور کیچ بھی ڈراپ ہوا۔
آصف علی کو دوسرا چانس ملا جب ملز نے اپنی ہی بال پر ان کا آسان کیچ چھوڑ دیا
عثمان شنواری کی بال پر بابر اعظم آصف علی کا ایک مشکل کیچ لینے میں ناکام رہے
اس سے پہلے انھوں نے دو اوورز میں 22 رنز دیے تھے
عرفان جونیئر نے اب تک عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے تین اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عرفان جونئیر کے اس اوور میں آٹھ رنز بنے۔
محمد عامر کے اس اوور میں اگرچہ سات رنز بنے تاہم انھوں نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔
حسین طلعت صرف آٹھ رنز بنا سکے۔