آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، زلمی فاتح

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

شیراز حسن اور عابد حسین

  1. اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیپ نہیں کیا جارہا

    پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔

  2. بریکنگ, مین آف دی میچ: لیام ڈوسن 20/3 (چار اوورز)

  3. پشاور کی سب سے بڑی فتح، لاہور کی مسلسل ساتویں شکست

    پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کے خلاف دس وکٹوں سے کامیابی ان کا کسی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے بڑی فتح ہے جبکہ پی ایس ایل میچوں میں یہ لاہور قلندرز کی ساتویں مسلسل شکست ہے جس میں پانچ اس سیزن اور دو گذشتہ سیزن کے میچ شامل ہیں۔

  4. بریکنگ, لاہور قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، پشاور زلمی کی دس وکٹوں سے فتح, کامران اکمل 57 اور تمیم اقبال 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے

    پشاور زلمی نے 101 رنز کا ہدف باآسانی 14 ویں اوور میں حاصل کر لیا ہے۔ کامران اکمل اور تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وکٹ گنوائیں بغیر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ کامران اکمل 57 اور تمیم اقبال 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز نے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو مایوس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف صرف 100 رنز سکور کیے اور 18ویں اوور میں ہی ان کی پوری ٹیم پویلین کو واپس لوٹ گئی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کلم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست لگا جب انھوں نے فخر زمان کے ساتھ اننگز کا برق رفتار آغاز کیا اور 42 رنز کی شراکت صرف چار اوورز میں قائم کی۔

    میک کلم کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ کھیلنے والے لیام ڈوسن اور حسن علی نے تین تین وکٹیں لے کر لاہور کی آخری نو وکٹیں 43 رنز کے عوض حاصل کر کے اننگز کا اختتام کر دیا۔

    وہاب ریاض نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں اور اب ٹورنامنٹ میں ان کی سات وکٹیں ہو گئی ہیں۔

  5. بریکنگ, کامران اکمل کا سہیل خان کو چھکا!

    فتح کے لیے صرف پانچ رنز درکار

  6. پشاور زلمی: 89/0، 13 اوور مکمل, کامران اکمل 50 رنز، تمیم اقبال 35 رنز

    13ویں اوور میں پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    پشاور زلمی کو اب جیت کے لیے 13 رنز درکار ہیں اور ان کے پاس 42 گیندیں باقی ہیں۔

  7. بریکنگ, کامران اکمل کی نصف سینچری

    کامران اکمل نے 44 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی ہے۔

  8. پشاور زلمی: 83/0، 12 اوور مکمل, کامران اکمل 45 رنز، تمیم اقبال 32 رنز

    یاسر شاہ نے اپنے تیسرے اوور میں ایک رن دیا لیکن لاہور قلندرز ابھی تک اپنی پہلی وکٹ کی تلاش میں ہیں۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کو اب جیت کے لیے 18 رنز درکار ہیں اور ان کے پاس 48 گیندیں باقی ہیں۔

  9. پشاور زلمی: 81/0، 11 اوور مکمل, کامران اکمل 45 رنز، تمیم اقبال 32 رنز

    سلمان ارشاد اب تک اپنے دو اوورز میں 23 رنز دے چکے ہیں۔

    اگلی 54 گیندوں پر پشاور زلمی کو 20 رنز کی ضرورت ہے اور ان کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

  10. پشاور زلمی: 70/0، دسواں اوور مکمل, کامران اکمل 36 رنز، تمیم اقبال 31 رنز

    پشاور زلمی کی ٹیم باآسانی جیت کی جانب گامزن ہے۔ اگلی 60 گیندوں پر انھیں 31 رنز کی ضرورت ہے اور ان کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

  11. بریکنگ, میچ پر پشاور زلمی کی گرفت مضبوط

    کامران اکمل اور تمیم اقبال پراعتماد انداز میں سکور میں اضافہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  12. پشاور زلمی: 62/0، نواں اوور مکمل, کامران اکمل 30 رنز، تمیم اقبال 29 رنز

    سنیل نارائن بھی اپنے دوسرے اوور میں پشاور کے اوپنرز کو پریشان نہیں کر سکے اور اوور میں 11 رنز دے بیٹھے۔

    پشاور زلمی کو اب جیت کے لیے 11 اوورز میں 39 رنز کی ضرورت ہے۔

  13. پشاور زلمی: 51/0، آٹھواں اوور مکمل, کامران اکمل 25 رنز، تمیم اقبال 23 رنز

    یاسر شاہ نے بھی اپنے پہلے اوور میں پانچ رنز دیے لیکن اس اوور میں پشاور زلمی نے اپنے 50 رنز مکمل کر لیے۔

    اس اوور کے بعد زلمی کو جیت کے لیے 12 اوورز میں 50 رنز کی ضرورت ہے۔

  14. نارائن دوبارہ بولنگ کے لیے آئے ہیں

  15. بریکنگ, پشاور زلمی کے 50 رنز مکمل

  16. آٹھواں اوور یاسر شاہ کروا رہے ہیں

  17. پشاور زلمی: 46/0، ساتواں اوور مکمل, کامران اکمل 23 رنز، تمیم اقبال 20 رنز

    مستفیض الرحمان نے اپنے پہلے اوور میں پانچ رنز دیے جس کے بعد پشاور زلمی کو 13 اوورز میں 55 رنز درکار ہیں۔

  18. مستفیض بولنگ کے لیے آئے ہیں

  19. پشاور زلمی: 41/0، چھٹا اوور مکمل, کامران اکمل 21 رنز، تمیم اقبال 18 رنز

    لاہور قلندرز نے وکٹوں کے حصول کے لیے سہیل خان سے تیسرا اوور بھی کرا دیا لیکن وہ اس اوور میں 11 رنز دے بیٹھے۔

    اگلے 14 اوورز میں اب پشاور زلمی کو جیت کے لیے 60 رنز درکار ہیں۔

  20. بریکنگ, کامران اکمل کا پہلا چھکا!

    کامران اکمل کا سہیل خان کو سکوئر لیگ پر چھکا