آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی جیت

دبئی کے میدان میں پی ایس ایل تھری کے مقابلے جاری ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی جیت کا کھاتا کھول لیا ہے۔

لائیو کوریج

عابد حسین

  1. اسلام آباد نے جیت کا کھاتا کھول لیا, ملتان سلطانز کو پہلی شکست

    پہلے پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ملتان کی جانب سے صرف کپتان شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی اور 25 رنز بنائے جبکہ اسلام آباد کے کپتان رمان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ 114 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم مشکلات میں گھر گئی جب 63 رنز پر ان کی نصف ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی لیکن پھر حسین طلعت نے فہیم اشرف کے ساتھ 54 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔ میچ کے اختتام کے بعد اب یہ پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔

  2. عمران طاہر فضل محمود کیپ کے مالک, لیگ سپنر کی تین میچوں میں سات وکٹیں

    تین میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد عمران طاہر اس وقت پی ایس ایل کے بہترین بولر کو ملنے والی فضل محمود کیپ کے مالک ہیں۔

  3. حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے, بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے 34 گیندوں پر 48 رنز بنائے

  4. بریکنگ, اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچ وکٹ سے کامیابی, ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

    حسین طلعت نے 34 گیندوں پر زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔

  5. اسلام آباد یونائیٹڈ: 17 اوورز کے بعد 112 رنز پانچ آؤٹ, 18 گیندوں پر دو رنز درکار

    حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔

  6. چھکوں کی بارش

    حسین طلعت کے بلے سے چھکوں کی بارش شروع ہوگئی ہے۔ سات گیندوں میں تیسرا چھکا لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے ہیں۔

  7. حسین طلعت کا دوسرا چھکا

    سہیل تنویر نے اپنے نیا سپیل شروع کیا لیکن دوسری ہی گیند پر طلعت نے ایک اور چھکا رسید کر دیا۔

  8. اسلام آباد یونائیٹڈ: 16 اوورز کے بعد 98 رنز پانچ آؤٹ, 24 گیندوں پر 16 رنز درکار

    حسین طلعت کے چھکے کی مدد سے شعیب ملک کے اوور میں اسلام آباد نے 12 رنز حاصل کر لیے۔

  9. اسلام آباد کا پہلا چھکا

    حسین طلعت نے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے شعیب ملک کو چھکا لگایا جو اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا پہلا چھکا تھا۔

  10. اسلام آباد یونائیٹڈ: 15 اوورز کے بعد 86 رنز پانچ آؤٹ, 30 گیندوں پر 28 رنز درکار

    میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے۔ آخری پانچ اورز کا کھیل باقی رہ گیا ہے اور حسین طلعت 22 رنز اور فہیم اشرف سات رنز پر موجود ہیں۔

  11. کیا عمران طاہر یوسین بولٹ سے بھی تیز بھاگتے ہیں؟

    عمران طاہر کے وکٹ حاصل کرنے کے بعد مخصوص انداز پر سوشل میڈیا کے صارف شاہد خان مغل نے تصویر ٹویٹ کی جس میں انھوں نے عمران طاہر کو ریسنگ کرتے ہوئے دکھایا جس میں وہ یوسین بولٹ سے بھی تیز بھاگ رہے ہیں۔

  12. اسلام آباد یونائیٹڈ: 14 اوورز کے بعد 78 رنز پانچ آؤٹ, 36 گیندوں پر 36 رنز درکار

    شعیب ملک کا ایک اور اچھا اوور جس میں انھوں نے صرف دو رنز دیے۔

  13. اسلام آباد یونائیٹڈ: 13 اوورز کے بعد 76 رنز پانچ آؤٹ, 42 گیندوں پر 38 رنز درکار

    محمد عرفان کا سپیل مکمل ہو گیا جس میں انھوں نے 24 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ طلعت اس وقت 15 رنز اور فہیم اشرف 4 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  14. ’وسیم اکرم سے بہتر بولر کا سامنا نہیں کیا‘

    پی ایس ایل میں کمینٹری کرنے والے آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل سلیٹر نے کہا ہے کہ انھوں نے وسیم اکرم سے بہتر بولر کا سامنا نہیں کیا جبکہ وقار یونس دوسری یا تیسرے بہترین بولر تھے۔

  15. اسلام آباد یونائیٹڈ: 12 اوورز کے بعد 72 رنز پانچ آؤٹ, 48 گیندوں پر 42 رنز درکار

    شعیب ملک نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے آٹھ رنز دیے ہیں۔ کریز پر اس وقت حسین طلعت 13 رنز اور آل راؤنڈر فہیم اشرف 2 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  16. کم سکور کا شاندار دفاع

    ملتان سلطانز کی ٹیم نے صرف 113 رنز بنائے لیکن ان کے بولرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کی زندگی مشکل کی ہوئی ہے۔

  17. اسلام آباد یونائیٹڈ: 11 اوورز کے بعد 63 رنز پانچ آؤٹ, عمران طاہر کا ڈبل وکٹ میڈن اوور

    عمران طاہر کی زبردست بولنگ کے بعد اسلام آباد کی ٹیم شدید مشکلات میں گھر گئی ہے۔ ڈبل وکٹ میڈن اوور کے بعد انھیں جیت کے لیے 54 گیندوں پر 51 رنز درکار ہیں۔

  18. بریکنگ, عمران طاہر ہیٹ ٹرک پر

    لیگ سپنر عمران طاہر نے لگاتار دوسری گیند پر ایک اور کامیابی حاصل کر لی جب آندرے رسل صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

  19. اسلام آباد یونائیٹڈ: دس اوورز کے بعد 63 رنز تین آؤٹ

    آدھی اننگز گزر جانے کے بعد اسلام آباد کو جیت کے لیے 51 رنز کی ضرورت ہے۔

  20. بریکنگ, آصف علی آؤٹ

    عمران طاہر کو دوسری کامیابی، آصف علی 11 رنز پر آؤٹ