آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ سپر اوور کی آخری گیند پر فاتح
شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں درکار 16 رنز کا ہدف سنسنی خیز انداز میں آخری گیند پر چھکے کے ذریعے حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
جیتا ہوا میچ لاہور قلندرز کے ہاتھ سے نکل گیا, ایک بار پھر بیٹنگ لڑکھڑا گئی
لاہور قلندرز کو ایک اور شکست ہوئی اور ایک بار پھر ان کی بیٹنگ ناکام رہی اور بظاہر آسان میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ اس اننگز کے نمایاں سکورر جے پی ڈمنی اور حسین طلعت تھے، جنھوں نے بالترتیب 34 اور 33 رنز بنائے۔
لاہور کی طرف سے سنیل نرائن نے شاندار سپن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اووروں میں صرف دس رنز دیے۔
اس کے جواب میں لاہور قلندرز نے ایک موقعے پر دو وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے تھے اور اسے 52 گیندوں پر صرف 45 رنز درکار تھے، لیکن ایک بار پھر وہی ہوا جو اس ٹورنامنٹ میں ان کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے اور اس کی آخری آٹھ وکٹیں صرف 44 رنز پر گر گئیں۔
لاہور کی طرف سے آغا سلمان نے 48 اور کپتان مکلم نے 34 رنز سکور کیے۔ محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سپر اوور میں لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے۔ یہ اوور اسلام آباد کی طرف سے محمد سمیع نے پھینکا تھا۔
اس کے جواب میں اسلام آباد نے مستفیض الرحمٰن کے اوور میں آخری گیند پر آندرے رسل کے چھکے کی بدولت 19 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
بریکنگ, محمد سمیع مین آف دا میچ, شاندار فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
بریکنگ, پی ایس ایل تھری کا سب سے سنسنی خیز میچ, آندرے رسل نے لانگ آن پر زبردست شاٹ لگا کر اسلام آباد کو جتا دیا
بریکنگ, قلندرز کی مسلسل تیسری شکست
بریکنگ, آندرے رسل نے آخری گیند پر چھکا لگا دیا
بریکنگ, اسلام آباد فاتح
بریکنگ, آخری گیند
بریکنگ, آخری گیند، اسلام آباد کو تین رنز درکار
بریکنگ, چوکا!
دو گیندیں سات رنز
بریکنگ, وائیڈ بال
بریکنگ, دو گیندوں پر آٹھ رنز
بریکنگ, ڈاٹ بال, تین گیندوں پر نو رنز
بریکنگ, چار گیندوں پر 9 رنز درکار
بریکنگ, آصف علی کا چھکا
بریکنگ, پہلی گیند، ایک رن
بریکنگ, مستفیض کی بولنگ