|
برطانوی و امریکی انگریزی کا موازنہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اور امریکی انگریزی کا موازنہ کرتے ہوئے ہم نے دونوں بولیوں کی لفظیات کا جو موازنہ شروع کیا تھا آج اسے مکمل کرتے ہیں۔ ذیل کی فہرست میں بائیں جانب برطانوی انگریزی کے الفاظ ہیں اور دائیں جانب اس کے امریکی متبادل ہیں۔ اس فہرست کا ابتدائی حصّہ دیکھنے کے لئے یہاں کِلک کیجئے۔ nappy = diaper toll motorway = turnpike برطانوی اور امریکی لفظوں کی اس فہرست کو پڑھتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ یہ کوئی ایسی دو ٹوک تقسیم نہیں ہے کہ جس میں ادل بدل کا امکان نہ ہو۔ پڑھے لکھے امریکی، کلاسیکی ادب کے ذریعے برطانوی محاورے اور روزّمرے سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور امریکی ٹیلی ویژن پروگراموں ہالی وُڈ کی فلموں اور پاپولر امریکی ناولوں کے ذریعے امریکی محاورہ بھی برطانیہ میں خوب سمجھا جاتا ہے۔
لفظوں کی فہرست صرف یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ کسی خاص مفہوم کو ظاہر کرنے کے لئے برطانیہ میں کن لفظوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور امریکہ میں کن لفظوں کو بہترسمجھا جاتا ہے۔ Prepositions حروفِ ربط کے استعمال میں امریکی اور برطانوی انگریزی کا فرق ذِیل کی مثالوں سے واضح ہو جا نا چاہیئے۔ بائیں جانب برطانوی انگریزی ہے اور دائیں جانب امریکی: at the weekend = on the weekend please write to me soon = please write me soon ابتدائی انگریزی کے طلباء بھی انگریزی میں فعل کی تین شکلوں سے تو اچھی طرح واقف ہوں گے مثلاً: play – played – played بعض اوقات محض ’ ای – ڈی ‘ کے اضافے سے فعل کی شکل نہیں بدلتی بلکہ ماضی کی صورتیں بالکل مختلف ہو جاتی ہیں مثلاً: go – went – gone اب ذِیل میں ایسے افعال دئیے جا رہے ہیں جن میں ماضی کی تشکیل دو طرح سے ممکن ہے: burn burned OR burnt آپ نے غور کیا ہو گا کہ اِن افعال میں محض ’ ای – ڈی‘ کے اضافے سے بھی ماضی کی شکل بن جاتی ہے۔ اور امریکی انگریزی میں اسی کو ترجیح دی جاتی ہے یعنی: burn – burned – burned لیکن برطانوی انگریزی میں دوسری صورت بہتر سمجھی جاتی ہے یعنی burn – burnt – burnt اس سلسلے کی اگلی اور آخری نشست میں ہم برطانوی اور امریکی ہجّوں کا موازنہ کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||