http://www.bbc.com/urdu/

میرے شہر کی صبح، تصاویر بھیجیں

ہر شہر میں طلوعِ آفتاب کا منظرانوکھا اور منفرد ہوتا ہے۔ کراچی کے سمندر سے لے کر شمالی سرحد اور بلوچستان کے پہاڑوں، پنجاب کے کھیتوں، اور سندھ کے صحراؤں تک لمحہ بہ لمحہ یہ منظر بدلتا ہے۔ دیہاتوں میں صبح سویرے کھیتوں کی طرف ہل لے کر جاتے ہوئے کسان، شہروں میں علی الصبح منڈی کی سرگرمی اور سکولوں کی طرف جاتے ہوئے بچے، یہ سب تصاویر کا اہم موضوع ہو سکتے ہیں۔

اگر ان مناظر میں سے کسی کی بھی کوئی تصویر آپ کے پاس ہے یا آپ کھینچ کر شائع کروانا پسند کریں گے تو ہمیں ارسال کریں۔ ہم آپ کی یادگار تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کریں گے۔

آپ اپنی تصاویر درج ذیل پتے پر بھیج سکتے ہیں:

[email protected]

ہمیں تصاویر بھیجنے سے قبل آپ کا بی بی سی کے قوانین سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔

تصویریں بھیجنے کا مطلب ہوگا کہ آپ ہمیں انہیں شائع کرنے کا حق دے رہے ہیں جس کے لئے بی بی سی آپ کو کوئی رائلٹی نہیں دے گی۔

ان تصاویر کے کاپی رائٹ آپ کے پاس ہی رہیں گے اور اگر آپ ان تصاویر کو کہیں اور شائع کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ ہم یقین دہانی نہیں کراسکتے کہ ہم آپ کی تمام تصاویر شائع کریں گے اور آپ کی تصاویر کے ساتھ شائع ہونے والے تبصرے میں تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔