|
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رمضان/عید کی تصاویر بھیجئے دنیا بھر میں رمضان کے مہینے کا اختتام ہو گیا ہے یا ہونے والا ہے۔ اس مہینے کروڑوں مسلمانوں نے روزے رکھے۔ مسلمانوں کےلئے یہ مہینہ جسمانی اور روحانی طور پر صبر و تحمل، لوگوں سے بہتر سلوک کرنےاور عبادت کا مہینہ ہے۔
دنیا بھر میں جتنے مسلمان ممالک اور معاشرے ہیں وہ سب رمضان کے مہینے کو مقدس مانتے ہیں۔ جہاں افطار اور سحری کے اپنے اپنے اوقات ہیں وہاں کھانے پینے کی اشیاء اور سحری و افطار اور عید کی تیاریوں کے انداز بھی جدا جدا ہیں۔ ایسے ہی لمحات کی تصاویر ہمیں ارسال کیجئے۔
ہم آپ کی یادگار تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کرنا چاہتے ہیں۔ تصویر جتنی اچھوتی ہوگی، اتنا ہی اس کے شائع ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔
تصویریں نیچے درج ای۔میل پتہ پر بھیجئے اور ہمیں ان کے بارے میں کچھ تفصیل بھی لکھئے جیسے: آپ کی نظر میں یہ تصویریں کیوں اہم ہیں؟ یہ تصویریں کب اور کہاں کھینچی گئیں؟ کس نے یہ تصویریں بنائیں؟ ان تصاویر کے ذریعے آپ دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ آپ کی تصاویر کیا مذہبی یا ثقافتی نوعیت کی ہیں؟ تصویریں بھیجنے کے لئے ای۔میل کا پتہ ہے: ہمیں تصاویر بھیجنے سے قبل آپ کو بی بی سی کے قوانین سے اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔ تصویریں بھیجنے کا مطلب ہوگا کہ آپ ہمیں انہیں شائع کرنے کا حق دے رہے ہیں جس کے لئے بی بی سی آپ کو کوئی رائلٹی نہیں دے گی۔ یہاں اس بات کی نشاندہی ضروری ہے کہ ان تصاویر کے کاپی رائٹ آپ کے پاس ہی رہیں گے اور اگر آپ ان تصاویر کو کہیں اور شائع کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ ہم یہ یقین دہانی نہیں کراسکتے کہ ہم آپ کی تمام تصاویر شائع کریں گے۔ ہم آپ کی تصاویر کے ساتھ شائع ہونے والے تبصرے میں تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||