قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر تھے، صرف اتنا کہنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر لال کرشن اڈوانی کو اپنے عہدے سےاستعفیٰ دینا پڑا۔ اب دونوں ملکوں میں نظریہ پاکستان پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کا نظریہ پاکستان آخر تھا کیا؟ کیا وہ ایک سیکولر ملک بنانا چاہتے تھے، یا ایک اسلامی ریاست؟ اگر اس بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی نظریاتی بنیاد پر ملک میں کیا اختلافات ہیں، کس طرح دیکھتی ہیں دینی جماعتیں ایک سیکولر پاکستان کے نظریہ کو، اور اس کا تاریخی پس منظر کیا ہے،تو ہم سے رابطہ کیجئے۔ ہم نے اس اتوار 12 جون کو اپنےخصوصی پروگرام ’ٹاکنگ پوآئنٹ‘ میں آپکے سوالوں کا جواب دینے کے لیے جماعت اسلامی کے لیڈر منور حسن اور ممتاز مورخ ڈاکٹر مبارک علی کو دعوت دی ہے۔ آپ ای میل کے ذریعے اپنے سوال بھیج سکتے ہیں۔اپنا نام اور فون نمبر ضرور لکھئےگا، ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔ |