BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 February, 2007, 12:35 GMT 17:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انتخابات میں کانگریس کو دھچکا
 
تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کانگریس کی ہار کی سب سے بڑی وجہ بنی: ماہرین
بھارت میں حکمران کانگریس پارٹی پنجاب اور اتراکھنڈ کی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہے تاہم منی پور میں یہ اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

منی پور کی ریاستی اسمبلی کی 60 نشستوں میں سے کانگریس 30 اور مقامی سیاسی جماعت منی پور پیپلز پارٹی کو پانچ سیٹیں حاصل ہوئی ہيں۔ جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈيا کوچار سیٹیں ملیں ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل اور دیگر پارٹیاں تین تین سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کو دس سیٹں ملیں ہیں۔

لیکن دیگر دو ریاستوں پنجاب اور اتراکھنڈ ميں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں نے کانگریس کو شکست دے دی ہے۔ پنجاب میں 116میں شرومنی اکالی دل کو 48 سیٹیں، بی جے پی کو 19 اور کانگریس کو 44 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔

اتراکھنڈ ریاست کی 69 سیٹوں ميں سے بی جے پی کو 34 اور کانگریس کو 21 اور بہوجن سماج پارٹی کو آٹھ سیٹیں ملیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، کانگریس کی شکست کی سب سے بڑی وجہ بنی ہے اور اس کے علاوہ زرعی زمرے ميں ترقی کے مواقع کی مسلسل کمی بھی اس ہار کا سبب ہے۔

یہ نتائج ایک ایسے وقت ميں آئے ہیں جب کل یعنی 28 فروری کو حکومت آئندہ برس کے لیے عام بجٹ پیش کرنے والی ہے اور ریاست اتر پردیش میں اپریل کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے طے پائے گئے ہیں۔

کانگریس کی خراب کارکردگی پر کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ امریندر سنگھ مستعفی ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ پرکاش سنگھ بادل وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انتخابات کے نتائج پر بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کا کہا کہنا تھا ’انتخابات کے نتائج عوام کے مزاج کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور یہ بی جے پی کے لیے اچھا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جس قسم کے نتائج کی امید کر رہے تھے بالکل ویسے ہی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔’ کانگریس ان تمام دعووں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جو اس نے عوام سے کئے تھے اور عوام نے اس کا تجربہ بھی کیا ہے۔‘

کانگریس نے اس ہار کو منظور کرتے ہوئے مہنگائي اور عوام میں حکومت کے لیے ناراضگی کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ پارٹی کی سیئنر رہنما امبیکا سونی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائي ایک تشویش ناک معاملہ ہے اور حکومت اس پر قابو پانے کے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد