|
گورکھپور:بی جے پی رکنِ پارلیمان بری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہرگورکھپور کی ایک عدالت نے ہندو نظریاتی تنظیم ’ آر ایس ایس‘ کی ایک ذیلی شاخ ’یوا واہنی‘ کے کارکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رکن پارلیمان یوگی ادیتہ ناتھ کی گرفتاری پر محکمۂ پولیس کی مذمت کی ہے۔ پولیس نےادیتہ ناتھ کوگزشتہ دنوں گورکھپور میں ہونے والے فسادات کے دوران بحالی امن کے عمل میں رخنہ پیدا کرنے کے علاوہ دیگر معاملات میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ ان کی گرفتاری کے عمل میں پولیس نے قانونی ضابطوں کا خیال نہیں رکھا۔ عدالت نے ادیتہ ناتھ کو امن کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کے الزام سے بھی بری کردیا۔ تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی کیونکہ ان پرگورکھپور میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ایک مزار کو نقصان پہنچانے کا بھی مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ ماہ 28 جنوری کو یوگی ادیتہ ناتھ کو ان کےحامیوں کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ شہر کے کشیدہ علاقوں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گورکھپور میں گزشتہ مہینے ستائیس جنوری کو ہندو مسلم فسادات بھڑک اٹھے تھے جس کے بعد چار علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ فی الحال شہر میں حالات معمول پر ہیں اور انتظامیہ نے منگل کو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کرفیومیں نرمی بھی کی ہے۔ | اسی بارے میں گورکھپور: کرفیو میں نرمی کا فیصلہ02 February, 2007 | انڈیا گورکھپور میں بدستور کرفیو جاری01 February, 2007 | انڈیا گورکھپور: تشدد کے واقعات، کشیدگی31 January, 2007 | انڈیا تیسرے دن بھی کشیدگی برقرار 30 January, 2007 | انڈیا تشدد کے بعد گورکھپورمیں کرفیو 29 January, 2007 | انڈیا گورکھپور، جبل پور میں کرفیو27 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||